اردو

urdu

ETV Bharat / state

نوئیڈا: بی جے پی کارکنان پر مارپیٹ کا الزام - اس حملے میں ملوث افراد پر ایف آئی آر درج کریں اور انہیں جیل بھیجا جائے

نوئیڈا میں عام آدمی پارٹی (عآپ) کے ضلعی صدر نے یکم دسمبر کو ہوئے ایم ایل سی انتخابات میں بی جے پی کارکنان اور شری چند شرما کے بیٹے پر عام آدمی پارٹی کے کارکن اسرارالحق کو مارنے کا الزام عائد کیا ہے۔

bjp workers accused of assault in noida uttar pradesh
بی جے پی کارکنان پر عآپ کے کارکن اسرارالحق سے مارپیٹ کا الزام

By

Published : Dec 2, 2020, 6:13 PM IST

ریاست اترپردیش کے شہر نوئیڈا میں عام آدمی پارٹی کے ضلعی صدر بھوپندر جدون نے ضلع مجسٹریٹ سے کی گئی شکایت میں کہا ہے کہ بسرکھ کے بوتھ نمبر 108 پر بی جے پی کارکنان اور شری چند شرما کے بیٹے نے عام آدمی پارٹی کے کارکن اسرارالحق چودھری پر حملہ کیا۔

بی جے پی کارکنان پر عآپ کے کارکن اسرارالحق سے مارپیٹ کا الزام

ضلع مجسٹریٹ کے دفتر کو دیئے گئے شکایتی خط میں بھوپندر جدون نے کہا کہ بی جے پی امیدوار شری چند شرما کے بیٹے نے اپنے 20 سے 25 ساتھیوں کے ساتھ بوگس ووٹ ڈالنے پولنگ بوتھ پر پہنچے تھے۔ پروفیسر اروند کمار سنگھ کے بوتھ ایجنٹ اسرارالحق پولنگ اسٹیشن پر ووٹر لسٹ کو میچ کرنے کے لیے ان سے شناختی کارڈ مانگے، جس سے مشتعل ہو کر شری چند شرما کے بیٹے نے پولیس کی موجودگی میں عام آدمی پارٹی کے کارکن اسرارالحق پر حملہ کیا اور بدسلوکی بھی شروع کردی۔

بی جے پی کارکنان پر عآپ کے کارکن اسرارالحق سے مارپیٹ کا الزام

یہ بھی پڑھیں: زرعی قوانین کے خلاف ہو رہے مظاہرے کو کانگریس کی حمایت

موقع پر موجود پولیس اہلکاروں نے پولنگ اسٹیشن پر ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔ پروفیسر اروند کمار سنگھ نے سٹی مجسٹریٹ گریٹر نوئیڈا کے سامنے الیکشن میں دھاندلی کے ثبوت پیش کیے اور مطالبہ کیا کہ دادری، بسرکھ اور نوئیڈا اسٹیڈیم کے جہاں پولنگ اسٹیشنوں پر انتخابی دھاندلی ہوئی ہے، اس کی عدالتی تحقیقات کرائی جائے۔ تاکہ الیکشن کمیشن کا وقار برقرار رہے۔

بی جے پی کارکنان پر عآپ کے کارکن اسرارالحق سے مارپیٹ کا الزام

عام آدمی پارٹی نے ضلعی مجسٹریٹ سے کہا ہے کہ بی جے پی امیدوار شری چند شرما کے بیٹے اور اس حملے میں ملوث افراد پر ایف آئی آر درج کریں اور انہیں جیل بھیجا جائے، بصورت دیگر عام آدمی پارٹی معاملہ ریاستی الیکشن کمیشن کے پاس اٹھائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details