اردو

urdu

ETV Bharat / state

UP Municipal Election سیکورٹی، بہتر حکمرانی و ترقی کی بنیاد پر بی جے پی کو ملی جیت، یوگی - better governance and development

یوگی نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں کہا کہ 17میونسپل کارپوریشنوں میں پہلی بار بی جے پی مکمل اکثریت کے ساتھ جیت درج کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : May 13, 2023, 7:42 PM IST

لکھنؤ: یوپی بلدیاتی انتخابات میں بی جے پی کی بڑی جیت کا سہرا کاکنوں کی سخت محنت اور حکومت و تنظیم کے بہتر تال میل کو دیتے ہوئے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ہفتہ کو کہا کہ اترپردیش میں بہتر حکمرانی، ترقی و سیکورٹی کے ماحول کی وجہ سے جیت ملی ہے۔ ریاست میں سبھی 17میونسپل کارپوریشنوں پر جیت درج کرنے پر یوگی نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں کہا کہ 17میونسپل کارپوریشنوں میں پہلی بار بی جے پی مکمل اکثریت کے ساتھ جیت درج کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ اس جیت کا شہر پارٹی کارکنوں کی سخت محنت اور حکومت و پارٹی کے بہتر تال میل کو جاتا ہے۔وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت اور رہنمائی میں یہ بی جے پی کی سب سے بڑی جیت ہے۔

انہوں نے دعوی کیا کہ بی جے پی 2017 کے مقابلے پارٹی دوگنی سے زیادہ سیٹیں نگرپالیکاؤں میں حاصل کرنے جارہی ہے جبکہ نگر پنچایتوں میں بی جے پی کو سابقہ انتخابات کے مقابلے میں ڈھائی گنے سے زیادہ سیٹیں مل رہی ہیں۔یوگی نے کہا کہ سال 2017 میں بی جے پی نے 16میونسپل کارپوریشنوں میں سے 14 پر جیت درج کی تھی جبکہ دو سیٹ ایس پی کو ملی تھی لیکن اس بار پارٹی نے سبھی 16سیٹوں کے ساتھ نوتشکیل شدہ شاہجہاں پور سیٹ پر بھی کامیابی حاصل کی ہے۔انہوں نے کہا میونسپل کارپوریشن کی آبادی 5لاکھ سے 50لاکھ کے درمیان کی ہوتی ہے۔ یہ حکومت کی اسکیمات کے تئیں عوام کا اعتماد ہے کہ حکومت شہری علاقوں میں بنیادی ڈھانچے میں بہتری اور اسمارٹ سٹی اسکیمات کے نفاذ میں کامیاب رہی ہے۔

یوگی نے کہا کہ ریاست کی کل 199 نگر پالیکاؤں میں بی جے پی کو سال 2017 میں 60سیٹیں ملی تھیں جبکہ اس بار اب تک ملے رجحانات میں بی جے پی پچھے بار کے مقابلے دو گنی سیٹوں پر آگے چل رہی ہے۔اسی طرح 543 نگر پنچایتوں میں سے سال 2017 کے مقابلے اس بار پارٹی ڈھائی گنا زیادہ سیٹوں پر آگے چل رہی ہے۔ان میں 112 نگر پنچایتیں بھی شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسی طرح میونسپل کارپوریشنوں میں کاونسلر کی کل 1420نششتوں میں سے سال 2017 میں بی جے پی کو 596 پر جیت ملی تھی لیکن اس بار 794 کے نتائج میں سے 438 پر بی جے پی کے حق میں آئے ہیں۔اس سے واضح ہے کہ گذشتہ بار کے مقابلے بی جے پی کے دوگنے سے بھی زیادہ کاونسلر اس بار جیت درج کرنے جارہے ہیں۔

وزیر اعلی نے کہا کہ سوار اور چھانبے اسمبلی سیٹوں پر ہوئے ضمنی الیکشن میں بھی اپنا دل(ایس)بی جے پی اتحاد جماعت نے جیت درج کی ہے۔بلدیاتی انتخابات اور ضمنی انتخابات میں ملی جیت ثابت کرتی ہے کہ حکومت کی مفاد عامہ کی اسکیمات کو بہتر طریقے سے نفاذ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ انتخابات پرامن طریقے سے منعقد ہوئے اس کے لئے الیکشن کمیشن مبارک باد کا مستحق ہے۔

یہ بھی پڑھیں:UP Municipal Election اجودھیا اور جھانسی میں بی جے پی کی جیت

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details