اترپردیش میں پانی کی اہمیت کو بتانے مقصد سے سماجی تنظیم نیر فاونڈیشن کی جانب سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں محکمہ جل نگم کے افسران کے ساتھ حکومت اترپردیش کے وزیر برائے جل شکتی سو تنتر دیو سنگھ نے شرکت کی۔ تقریب میں ندیوں اور تالابوں کے وجود کو بچانے کی تجاویز پر غور و فکر کیا گیا۔ Swatantra Dev Singh on Importance of Water
جل شکتی کے وزیر سواتنتر دیو سنگھ نے میرٹھ واٹر ڈائیلاگ میں اپنے خیالات پیش کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ سوسائٹی پانی کے تحفظ کے لیے بھی تحریک چلا رہی ہے اور آنے والے وقت میں بین الاقوامی سیمینارز کا انعقاد کرے گی۔ ہر گھر کو صاف پانی اور تمام کھیتوں کو پانی فراہم کرنے کے لیے، یوپی میں اپنا وجود کھو چکی تمام ندیوں کو دوبارہ سے زندہ کرنا ہوگا۔ اسی وقت وزیراعظم کے ہر گھر میں صاف پانی دینے کے خواب کو پورا کیا جا سکتا ہے۔
میرٹھ میں پانی کی اہمیت سے متعلق مکالمہ میرٹھ پہنچے یوپی حکومت کے جل شکتی وزیر سواتنتر دیو سنگھ نے رام پور اور اعظم گڑھ کی دو سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کو لے کر بڑا بیان دیا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی رام پور اور اعظم گڑھ دونوں سیٹوں پر کامیابی حاصل کرے گی۔ کیونکہ سبھی سماج کے تمام طبقات نے اپنا ذہن بنا لیا ہے۔ وزیر نے کہا کہ عوام کا پورا بھروسہ اب بی جے پی پر ہے۔ سواتنتر دیو نے کہا کہ رام پور میں ہم پہلے بھی جیتے ہیں لیکن اعظم گڑھ میں ہم زیادہ دیر تک نہیں رہے۔ اس بار سماج کے سبھی مذاہب کا ووٹ بی جے پی کو ملنے جا رہا ہے اور اس بار دونوں سیٹیں جیتیں گے۔ اس کے علاوہ سو تنتر دیو سنگھ نےآنے والی کانوڑ یاترا سےمتعلق کہا کہ اس سے قبل کانوڑ یاترا کے دوران ڈی جے پر پابندی لگا دی گئی تھی۔ کانوڑ یاترا پر پابندی لگا دی جاتی تھی۔ سماجوادی حکومت میں غنڈہ گردی ہوتی تھی۔ اب یوگی جی کی حکومت میں کانوڑ یاتریوں پر پھول برسائے جارہے ہیں۔ کانوڑ یاترا کے دوران ہیلی کاپٹر کے ذریعے پھول بھی برسائے جاتے ہیں۔ اور مذکورہ یاترا پر صاف صفائی پر بھی توجہ دی جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Yogi Adihyanath Criticize Azam Khan: یوگی کی اعظم خان پر بالواسطہ شدید نکتہ چینی