اردو

urdu

ETV Bharat / state

UP Civic Elections یوپی بلدیاتی انتخابات میں بی جے پی مسلمانوں کو بڑی تعداد میں ٹکٹ دے گی، کنور باسط علی - BJP leader Kunwar Basit Ali

اترپردیش میں میونسیپل انتخابات کی گہما گہمی عروج پر ہے۔ ہر سیاسی جماعت کی جانب سے انتخابات میں جیت حاصل کرنے کی جد و جہد و جاری ہے۔ یوپی میونسیپل انتخابات کے لیے پہلے مرحلے کے تحت چار مئی کو ووٹ ڈالے جائیں گے، جب کہ دوسرے مرحلہ کے تحت گیارہ مئی کو حق رائے دہی کا استعمال کیا جائے گا۔

کنور باسط علی
کنور باسط علی

By

Published : Apr 13, 2023, 9:10 AM IST

کنور باسط علی

لکھنؤ:اتر پردیش میں میونسپل کارپوریشن کے انتخابات کا اعلان ہو چکا ہے۔ پہلے مرحلے کی ووٹنگ 4 مئی کو ہوگی جب کہ دوسرے مرحلے کی ووٹنگ 11 مئی کو ہوگی۔ اس کے لیے تمام تر سیاسی پارٹیاں اپنے تمام تر وعدے اور مقاصد کو بیان کر رہی ہیں اور اپنے امیدواروں کا بھی اعلان کر رہی ہیں۔ بی جے پی کے تعلق سے عام طور پر یہ تصور کیا جاتا رہا ہے کہ بی جے پی کسی بھی انتخابات میں مسلم امیدواروں کو میدان میں نہیں اتارتی ہے لیکن موجودہ انتخابات میں بی جے پی کے اقلیتی مورچہ کے ریاستی صدر کنور باسط علی نے یہ کہہ کر حیران کر دیا کہ بڑی تعداد میں 15 تاریخ کو مسلمان امیدوار کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے پر اگرچہ اس طرح کے الزامات عائد ہوتے رہے ہیں کہ یہ پارٹی مسلمانوں کو انتخابات میں ٹکٹ نہیں دیتی ہے لیکن جس طرح کا سروے ہوتا ہے، اس سروے میں جن افراد کی کامیابی کا امکان ہوتا ہے، ان کو ہی میدان میں اتارا جاتا ہے۔ ہر شہر اور ہر بلدیہ سے رپورٹ آتی ہے اور اسی کی بنیاد پر امیدوار کا فیصلہ کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دفعہ میونسیپل الیکشن میں کئی مسلم امیدوار ہیں جو اپنے علاقے سے جیت سکتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ان کو میدان میں اتارا جائے گا۔
مزید پڑھیں:BSP on Atiq Ahmed Family بی ایس پی بلدیاتی انتخابات میں عتیق احمد کے خاندان سے کسی کو ٹکٹ نہیں دے گی
انہوں نے کہا کہ ابھی اس کا اعلان نہیں کیا گیا ہے مسلم امیدواروں کو کتنی تعداد میں سیٹ ملے گی لیکن اقلیتی سماج سے کثیر تعداد میں امیدوار میدان میں اتریں گے۔ انہوں نے کہا کہ 15 تاریخ کو اعلان کیا جائے گا کہ کتنے مسلم امیدوار میدان میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے لیے ریاستی سطح پر میٹنگ ہوئی ہے۔ تمام تر رپورٹس دیکھی گئی ہیں اور اسے بی جے پی کے ریاستی صدر کے سامنے بھی پیش کیا جائے گا۔ ان کے فیصلے کے بعد لسٹ جاری ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details