لکھنؤ: سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے منگل کو کہ اکہ بی جےپی الیکشن میں گھپلے بازی کر کے اقتدار پر قابض رہنا چاہتی ہے۔
یادو نے یہاں پارٹی دفتر میں آئے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے آئینی اداروں کو نقصان پہنچایا ہے۔ بی جے پی کا ایجنڈا صرف اقتدار کا غلط استعمال کرنا ہے۔ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی نے سازش کرکے سماج وادی پارٹی(ایس پی)حامیوں کے ووٹ کٹوائے۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی کسان مخالف ہے۔ تین کالے زرعی قوانین کے خلاف تحریک میں آٹھ سوکسان شہید ہوگئے۔ بی جے پی حکومت میں مہنگائی، بے روزگاری شباب پر ہے۔ مہنگائی۔بے روزگاری، کم کرنے اور غریبی ہٹانے کے لئے بی جے پی حکومت نے کوئی کام نہیں کیا۔ کسانوں کے گیہوں کی لوٹ ہوگئی۔ کسانوں کو گیہوں کے اخراجات کی بھی قیمت نہیں ملی۔