ریاست اتر پردیش کے نائب وزیر اعلی کیشیو پرساد موریہ نے پریاگ راج میں ایک تقریب کے دوران کہا کہ 'بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اگلے 50 سالوں تک ریاست میں اقتدار میں رہے گی۔'
دراصل موریہ نے پیر کو ایک سوال کے جواب میں کہا کہ 'اتر پردیش اور مرکز میں، ایک ایسی حکومت ہے جو ملک کے عوام کے لئے کام کرتی ہے۔ یہ حکومت اگلے 50 سال تک اقتدار میں رہے گی۔ لہذا اگر اکھلیش یادو حکومت بنانا چاہتے ہیں تو انہیں کام کرنا پڑے گا۔