اردو

urdu

ETV Bharat / state

بی جے پی نے ریاست اور ملک کو برباد کر دیا: سماج وادی پارٹی - میٹنگ میں ملائم سنگھ یوتھ بریگیڈ

گریٹر نوئیڈا ویسٹ میں واقع خیرپور گاؤں میں سماج وادی پارٹی کی جانب سے کارکنوں کی کےلیے ایک میٹنگ منعقد کی گئی۔ ضلع صدر اندرا پردھان کی قیادت میں منعقد ہوئی اس میٹنگ میں ملائم سنگھ یوتھ بریگیڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی میں توسیع کی گئی۔

بی جے پی نے ریاست اور ملک کو برباد کر دیا: سماج وادی پارٹی
بی جے پی نے ریاست اور ملک کو برباد کر دیا: سماج وادی پارٹی

By

Published : Oct 28, 2021, 5:01 PM IST

اترپردیش اسمبلی انتخابات 2022 کے پیش نظر تمام سیاسی پارٹیاں تیاریوں میں مصروف ہیں۔ اس حوالے سے گریٹر نوئیڈا ویسٹ میں واقع خیرپور گاؤں میں سماج وادی پارٹی کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی۔ یہ میٹنگ ضلع صدر اندرا پردھان کی قیادت میں منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں ملائم سنگھ یوتھ بریگیڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی میں توسیع کی گئی۔

بی جے پی نے ریاست اور ملک کو برباد کر دیا: سماج وادی پارٹی

اس موقع پر ضلع صدر اندرا پردھان نے کہا کہ سماج وادی پارٹی نے ہمیشہ غریبوں، مزدوروں، کسانوں اور نوجوانوں کے فائدے کے لیے کام کیا ہے۔ پارٹی کے اقتدار میں رہتے ہوئے ریاست میں ترقی نے نئی بلندیوں کو چھولیا تھا لیکن بی جے پی حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے آج ملک اور ریاست کے حالات خراب ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کسانوں کے معاملات پر عوام کو بھٹکایا جا رہا ہے۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے۔ روزمرہ استعمال کی اشیاء جیسے بجلی، ڈیزل، پٹرول وغیرہ کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہیں۔ حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے روزگار ختم ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے اقتدار میں آنے کے بعد عوام سے منافع بخش وعدے کرکے عوام کا استحصال کرنا شروع کردیا۔ زراعت کا سیاہ قانون لا کر بی جے پی نے ملک کے کسانوں کو برباد کرنے کا کام کیا ہے۔ بی جے پی حکومت کسانوں کو وقت پر کھاد اور بیج فراہم کرنے کے بجائے ان پر لاٹھی چارج کر رہی ہے۔

بی جے پی نے ریاست اور ملک کو برباد کر دیا: سماج وادی پارٹی

یہ بھی پڑھیں: تریپورہ: وی ایچ پی کی ریلی کے دوران مسجد میں توڑ پھوڑ

اس دوران ملائم سنگھ یوتھ بریگیڈ کے ضلع صدر شیلیندر بھاٹی نے خیرپور گاؤں کے رہنے والے ہمانشو مکھیا اور جلال پور گاؤں کے رہنے والے سونو چودھری کو ضلع کا نائب صدر بنایا جبکہ سندر گوتم کو بلاک صدر کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ اس موقع پر فقیر چند ناگر، ویر سنگھ یادو، جگبیر نمبردار، سدھیر بھاٹی سمیت متعدد لوگ موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details