اردو

urdu

ETV Bharat / state

ملک میں دو متوازی حکومتیں کام کر رہی ہیں:اکھلیش

سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے سربراہ و اتر پردیش سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے آج کہا کہ ملک میں دو متوازی حکومتیں کام کررہی ہیں۔ ایک حکومت کا بی جے پی قیادت کررہی ہے اور دوسری متوزی حکومت آر ایس ایس کی قیادت میں اپنا ایجنڈا نافذ کراتی ہے۔

اکھلیش یادو
اکھلیش یادو

By

Published : Jul 13, 2021, 11:03 PM IST

بی جے پی حکومت پر اقتدار کے غلط استعمال کا الزام عائد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سنگھ سماج پر تفریق پیدا کرتا ہے ان دو پاٹوں کے درمیان عوام اور اپوزیشن پارٹیوں کے کارکنان برابر پس رہے ہیں۔جن پر نظم و نسق کو سنبھالنے کی ذمہ داری ہے، وہیں لگاتار قانون کا مذاق بنارہے ہیں۔انصاف دینا تو دور کی بات اس کے برخلاف مظالم ڈھائے جارہے ہیں۔اقتدار کے پناہ یافتہ ملزمین نے پوری ریاست میں دہشت بپا کر رکھا ہے۔

ایس پی سربراہ نے کہا کہ دلت، محروم، پسماندہ و کمزور طبقات کے اوپر ادھر بی جے پی اقتدار میں مظالم اچانک بڑھ گئے ہیں کیونکہ بی جے پی مکمل طور سے سرمایہ داروں اور استحصال کرنے والوں کی حمایت یافتہ پارٹی ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلع پنچایت اور بلاک پرمکھ انتخابات میں بی جےپی نے اقتدار کا جیسا غلط استعمال کیا ہے وہ شرمناک اور جمہوریت کے بہیمانہ قتل کے مترادف ہے۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details