اردو

urdu

ETV Bharat / state

بیرکپور میں بی جے پی کی ہلّا بول ریلی - منیش شکلا قتل کیس

بیرکپور میں بھارتیہ جنتا پارٹی نے منیش شکلا قتل معاملے کی سی بی آئی انکوائری کا مطالبہ کرتے ہوئے ہلا بول احتجاجی ریلی نکالی۔

بیرکپور میں بی جے پی کی ہلّا بول ریلی
بیرکپور میں بی جے پی کی ہلّا بول ریلی

By

Published : Oct 17, 2020, 10:25 AM IST

ریاست مغربی بنگال کا شمالی ضلع 24 پرگنہ ان دنوں سیاسی سرگرمیوں کی وجہ سے سرخیوں میں ہے، جہاں بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے ہلّا بول احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

واضح رہے کہ بی جے پی کے رہنماوں نے منیش شکلا قتل کیس کی سی بی آئی انکوائری کا مطالبہ کیا۔

بیرکپور میں بی جے پی کی ہلّا بول ریلی

اس احتجاجی ریلی میں مرکزی بی جے پی کمیٹی کے رکن مکل رائے، رکن پارلیمان ارجن سنگھ، رکن پارلیمان لاکٹ چٹرجی، رکن اسمبلی سباشاچی دتہ سمیت کئی اہم رہنما موجود تھے۔

بی جے پی رہنماؤں نے کہا کہ ممتا بنرجی کی حکومت اپوزیشن پارٹیز کو ختم کرنے کی کوشش کررہی ہے، اور اسی وجہ سے بنگال کے مختلف اضلاع میں بی جے پی کے حامیوں کو مارا جارہا ہے، تاہم حملہ کرنے والوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جارہی ہے۔۔

رکن پارلیمان ارجن سنگھ نے کہا کہ بیرکپور پولیس انتظامیہ پر کوئی بھروسہ نہیں ہے،کیوںکہ پولیس کچھ نہیں کررہی ہے۔

بیرکپور میں بھارتیہ جنتا پارٹی نے منیش شکلا قتل معاملے کی سی بی آئی انکوائری کا مطالبہ کرتے ہوئے ہلّا بول احتجاجی جلوس کا اہتمام کیا

انہوں نے کہا کہ منیش شکلا قتل معاملے کی سی بی آئی انکوائری چاہتے ہیں، کیوں کہ انہیں سی بی آئی کی انکوائری پر بھروسہ ہے۔

بی جے پی کے رکن پارلیمان نے ترنمول کانگریس کے رہنماوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بیرکپور کے عوام کو سب معلوم ہے۔

اگلے اسمبلی انتخابات میں ترنمول کانگریس کو بہت کچھ سمجھ میں آنے والا ہے۔

واضح رہے کہ شمالی 24پرگنہ ضلع کے ٹیٹا گڑھ تھانے کے سامنے نامعلوم افراد کے حملے میں بی جے پی کے رہنما اور کاؤنسلر منیش شکلا ہلاک ہوگئے تھے، اس کے بعد سے ہی بی جے پی اور ترنمول کانگریس کی جانب سے جلسہ و جلوس کا سلسلہ جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details