اردو

urdu

By

Published : Jun 21, 2022, 5:29 PM IST

ETV Bharat / state

International Yoga Day 2022: بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے نوئیڈا اسٹیڈیم میں یوگا کیا

آج ملک سمیت دنیا بھر میں آٹھواں بین الاقوامی یوم یوگا منایا گیا۔ اس خاص دن کا آغاز سال 2015 میں کیا گیا تھا جس کا مقصد یوگا کو عالمی سطح پر فروغ دینے کے ذریعے لوگوں کو یوگا سے آگاہ کرنا تھا۔ وہیں نوئیڈا کے انڈور اسٹیڈیم، سیکٹر 21A، نوئیڈا انٹرپرینیور ایسوسی ایشن اور بھارت وکاس پریشد کے ذریعہ آٹھویں بین الاقوامی یوم یوگا کا اہتمام کیا گیا۔

بی جے پی کے قومی صد جے پی نڈا نے نوئیڈا اسٹیڈیم میں یوگا کیا
بی جے پی کے قومی صد جے پی نڈا نے نوئیڈا اسٹیڈیم میں یوگا کیا

اتر پردیش نوئیڈا کے انڈور اسٹیڈیم، سیکٹر 21A میں صبح بی جے پی، نوئیڈا انٹرپرینیور ایسوسی ایشن اور بھارت وکاس پریشد کے ذریعہ آٹھویں بین الاقوامی یوم یوگا پر یوگا پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے بھی شرکت کی۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ ہم سب نے یوگا کی مشق کی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اقوام متحدہ میں یوگا ڈے کی تجویز پیش کی تھی۔ جس کی حمایت تقریباً 170 ممالک نے کی۔ قدیم زمانے سے یوگا جسم، دماغ اور روح کو پاک کرتا ہے۔ ہم اسے یوگا کہتے ہیں۔

بی جے پی کے قومی صد جے پی نڈا نے نوئیڈا اسٹیڈیم میں یوگا کیا
انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب اپنی زندگی میں یوگا سے جڑے ہوئے ہیں۔ یوگا صرف آسن کا ایک گروپ نہیں ہے بلکہ یہ زندگی کا ایک طریقہ ہے۔ جسمانی، ذہنی اور روحانی ترقی یوگا کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ یہ ہندوستان کے لیے ایک قابل فخر لمحہ ہے کہ جب ہم عوام اور انسانیت کی فلاح و بہبود کے لیے بین الاقوامی یوگا ڈے کے موقع پر روایت کا یہ انمول تحفہ پیش کرنے کے قابل ہوئے ہیں۔آروگیہ یوگا فاؤنڈیشن کے بانی اور یوگا گرو، ڈاکٹر راجیش نے 500 سے زیادہ لوگوں کو یوگا کرایا۔ انہوں نے لوگوں کو یوگا کے فوائد سے بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس مثبت توانائی سے انسان میں تحمل، خود اعتمادی، نظم و ضبط اور فطرت سے تعلق کا جذبہ ظاہر ہوتا ہے۔ درحقیقت یوگا زندگی کی سائنس ہے۔ جسم کو صحت مند رکھنے کے لیے یوگا ضروری ہے۔ شہر کے سیکٹروں، سوسائٹیز، اسکولوں اور کالجوں میں یوگا کو لے کر کافی جوش و خروش دیکھا گیا۔ سرکاری اور نجی اداروں میں یوگا کی مشق کرنے کے علاوہ ماہرین نے یوگا پر بھی اظہار خیال کیا۔ اس پروگرام میں رکن اسمبلی ڈاکٹر مہیش شرما، راجیہ سبھا کے رکن سریندر ناگر، نوئیڈا کے ایم ایل اے پنکج سنگھ، این ای اے کے صدر وپن ملہان موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details