پرینکا گاندھی نے کہا کہ'بی جے پی نے پانچ برس میں اپنی پوری اصلیت ملک کے لوگوں کو بتادی ہے۔ بی جے پی نے ان پانچ برسوں میں یہ بتا دیا ہے کہ ان کی سیاست منفی ہے اور تباہ کن ہے۔'
بی جے پی کی سیاست منفی اور تباہ کن: پرینکا - مشرقی اترپردیش
کانگریس پارٹی کی جنرل سکریٹری اور مشرقی اترپردیش کی انچارج پرینکا گاندھی نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ'پانچ برس پہلے کوئی یہ سوچ بھی سکتا تھا کہ وہ اقتدار میں آنے کے بعد سنبھل جائیں لیکن وہ نہیں ہوا'

priyanka gandhi
پرینکا گاندھی، جنرل سکریٹری، کانگریس پارٹی
انہوں نے کہا کہ'یہ حکومت سب کے خلاف ہے، چاہے وہ کسان ہو یا پھر نوجوان، حکومت اگر ہوتی ہے تو وہ ملک کے عوام کے لیے ہوتی ہے، اس کی ذمہ داری ہے کہ وہ ملک کے لیے خود کو وقف کر دے، اگر ایک ایسی حکومت آئے جو کسان، نوجوان اور خواتین کی بات تک سننا نہیں چاہتی اور ان کی باتوں کو نظر انداز کر کے آگے بڑھنا چاہتی ہے، اپنی حکومت اپنے لیے رکھنا چاہتی ہے تو اس حکومت کو ہرانا سب کی ذمے دار ہے۔'