ان کے طریقہ کار سے عام آدمی تو پریشان ہیں خود بی جے پی کے مقامی رہنما بھی ناراض ہیں۔ بھارتی جنتا پارٹی یوتھ مورچہ کے قومی خازن پرتاپ ناگر نے ٹوئٹ کے ذریعے اپنی ناراضگی ظاہر کی تھی۔جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ہمارے ضلع کے دو اعلیٰ افسر ڈی ایم سہاس ایل وائی اور نوڈل آفیسر نریندر بھوشن غائب ہیں۔
وہیں اب بی جے پی کے فارن افیئرز کے کو کنوینر شیوانس شریواستو نے بھی ان کے خلاف محاذ کھول دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا کے بڑھنے اور اس بد ترین صورتحال کے لئے ڈی ایم سہاس ایل وائی اور نوڈلز آفیسر نریندر بھوشن ذمہ دار ہیں۔