تینوں زرعی قوانین (Farm Laws) کو واپس لینے کے اعلان کے بعد ریاست اتر پردیش کے پیلی بھیت سے بی جے پی کے رکن پارلیمان ورون گاندھی (Varun Gandhi) نے بھی پرینکا گاندھی کی طرح وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھا ہے۔
ورون گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط (Varun Gandhi Writes Letter to PM Modi) بھیج کر زرعی قوانین کو واپس لینے کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے اور ایم ایس پی پر قانون بنانے سمیت دیگر مسائل پر فوری فیصلہ کرنے کا مطالبہ کیا۔
وزیراعظم کو بھیجے گئے خط میں ورون گاندھی نے لکھا ہے کہ 'کسانوں کی ایک بڑی تحریک ملک بھر میں گزشتہ ایک سال سے تین زرعی قوانین کو منسوخ کرنے اور فصلوں کی کم از کم امدادی قیمت کی قانونی گارنٹی کے مطالبہ کو لے کر چل رہی ہے۔ ورون گاندھی نے لکھا کہ 'آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ آپ نے ان قوانین کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا۔'
گزشتہ ایک سال میں اس تحریک میں 700 سے زائد کسان بھائی اس احتجاج میں ہلاک ہو چکے ہیں۔ انہوں نے مزید لکھا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ اگر یہ فیصلہ پہلے کر لیا جاتا تو اتنا بڑا جانی نقصان نہ ہوتا۔'