اردو

urdu

ETV Bharat / state

Varun Gandhi tests positive for Covid: ورون گاندھی کورونا متاثر - Varun Gandhi isolated himself

اترپردیش کے پیلی بھیت سے بی جے پی کے رکن پارلیمان ورون گاندھی کورونا متاثر پائے گئے ہیں۔ Varun Gandhi at Pilibhit

بی جے پی کے رکن پارلیمان ورون گاندھی
بی جے پی کے رکن پارلیمان ورون گاندھی

By

Published : Jan 9, 2022, 4:41 PM IST

بی جے پی کے رکن پارلیمان ورون گاندھی BJP MP Varun Gandhi کووڈ 19 مثبت ہونے کے بعد خود کو الگ تھلگ کر لیا ہے وہ گزشتہ 3 دنوں سے پیلی بھیت کے کئی گاؤں کے دورے پر تھے۔

ورون نے سوشل میڈیا کے ذریعہ کورونا سے متاثر ہونے کی جانکاری دی۔

بشکریہ ٹویٹر

انہوں نے ٹویٹ میں لکھا کہ 'گزشتہ تین دنوں سے پیلی بھیت میں ہوں، کورونا کی کافی علامات عیاں ہونے پر جانچ کرائی تو رپورٹ پازیٹیو آئی ہے۔

ورون گاندھی نے لکھا کہ 'ہم ابھی کورونا کی تیسری لہر اور انتخابی مہم کے دور سے گزر رہے ہیں۔ اس کے پیش نظر الیکشن کمیشن کو احتیاطاً امیدواروں اور سیاسی پارٹیوں کے لیے ٹیکے کی خوراک کو بڑھا دینا چاہیے۔

بی جے پی کے ایم پی نے پیلی بھیت کے کئی گاؤں کا دورہ کیا تاکہ بدعنوانی سے آگاہ ہونے کی ضرورت اور ایمانداری کی اہمیت کے بارے میں لوگوں بات کی جا سکے۔

وبائی امراض کی دوسری لہر کے دوران اپنے ذاتی وسائل سے ضرورت مند لوگوں کی کس طرح خدمت کی اس کے بارے میں بات کرتے ہوئے ورون گاندھی نے خود کو ایک مثال کے طور پر پیش کیا کہ ہم کس طرح اچھا کام کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے یہ بھی یقینی بنایا کہ ان کے پاس آنے والے لوگ بھوکے نہ سوئیں اور آکسیجن اور ادویات کی مطلوبہ مقدار فراہم کی جائے۔

واضح رہے کہ ملک میں مسلسل چوتھے دن ایک لاکھ سے زیادہ کورونا پازیٹیو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس سے یومیہ پازیٹیوِٹی Corona Positivity Rate شرح 10 فیصد سے تجاوز کر کے 10.21 فیصد پر پہنچ گئی ہے

واضح رہے کہ 'الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز ہی 'اتر پردیش سمیت پانچ ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے تاریخوں کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ کورونا انفکشن کے بڑھتے خطرے کے درمیان یہ انتخاب پوری طرح سے کووڈ گائیڈ لائن کے تحت لڑا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details