ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی نشست سے رکن پارلیمان اوپیندر راوت نے سنیچر کو ضلع ہسپتال میں ایک آکسیجن پلانٹ کے افتتاح کے دوران تسلیم کیا کہ آکسیجن کی کمی سے کثیر تعداد میں اموات ہوئی ہیں اور اس پلانٹ کے لگنے سے ممکنہ تیسری لہر میں کافی مدد حاصل ہوگی۔
بی جے پی رکن پارلیمان نے تسلیم کیا کہ آکسیجن کی کمی سے ہوئیں اموات واضح رہے کہ رفیع احمد قدوائی میموریل ضلع ہسپتال میں سنیچر کو ضلع کے پہلے آکسیجن پلانٹ کا افتتاح کیا گیا ہے۔
رکن پارلیمان اوپیندر راوت کے ہاتھ اس کا افتتاح ہونے کے بعد یہ عوام کے معنون کردیا گیا ہے۔
اس دوران انہوں نے اب تک ضلع میں ایک بھی آکسیجن پلانٹ کا قیام نہ کرنے کے لئے اپوزیشن کی پارٹیوں تنقید کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ اگر 70 برس میں یہاں ایک بھی آکسیجن پلانٹ لگا ہوتا تو آکسیجن کی کمی سے کسی کی بھی جان نہیں جاتی۔
یہ بھی پڑھیں: بارہ بنکی: وزیر اعلیٰ بال سیوا اسکیم سے 64 بچے مستفید
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن آکسیجن کی کمی کا الزام عائد کر کے پارلیمنٹ نہیں چلنے دے رہا ہے، جب کہ حکومت نے آکسیجن کی کمی سے نپٹنے کے بہتر کام کئے ہیں۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ممکنہ لہر میں آکسیجن کی کمی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوگا۔