اردو

urdu

ETV Bharat / state

مظفرنگر عدالت سے بی جے رہنماؤں کو ملی راحت - Court issues warrant against Amish Malik

بی جے پی کے کئی رہنما آج الہ آباد ایم پی، ایم ایل اے کورٹ میں حاٖضر ہوئے، جہاں ان پر 2007 اور 2013 میں درج ہوئے کئی معاملے کی سماعت ہوئی۔

مظفرنگر عدالت سے بی جے پی ایم ایل اے اور وزراء کو ملی راحت
مظفرنگر عدالت سے بی جے پی ایم ایل اے اور وزراء کو ملی راحت

By

Published : Aug 26, 2021, 10:45 PM IST

اترپردیش کے ضلع مظفرنگر کی عدالت میں آج گہما گہمی کا ماحول رہا، بی جے پی کے کئی رہنما آج الہ آباد ایم پی، ایم ایل کورٹ میں حاٖضر ہوئے، جہاں ان پر 2007 اور 2013 میں درج ہوئے کئی معاملے کی سماعت ہوئی۔

ویڈیو




اس تعلق سے بی جے پی کے رہنماؤں نے بتایا کہ ایس پی اور بی ایس پی حکومت کے دوران کیے گئے احتجاج کے بعد پارٹی کے کئی رہنماؤں کے خلاف پر متعدد کیس درج کیے گئے تھے۔

مظفرنگر عدالت سے بی جے پی ایم ایل اے اور وزراء کو ملی راحت

اس ضمن میں عدالت نے سبھی رہنماؤں کو وارنٹ جاری کیا تھا، جس کے ضمانت کے لیے آج ریاستی وزیر کپل دیو اگروال اور دیگر عوامی نمائندے خصوصی عدالت میں پیش ہوئے اور وارنٹ واپس لینے اور ضمانت کی منظوری کے لیے تین الگ الگ درخواستیں داخل کی۔ اس کے بعد ایم پی، ایم ایل اے کورٹ کے خصوصی جج گوپال اوپادھیائے نے سماعت کرتے ہوئے وزیر مملکت کپل دیو اگروال کو 20 ہزار کے دو مچلکوں پر ضمانت کی عرضی منظور کرلی۔

مزید پڑھیں:


وہیں مظفرنگر بڑھانا کے ایم ایل اے امیش ملک کے خلاف بھی کورٹ نے وارنٹ جاری کیا تھا جس کے بعد آج وہ بھی کورٹ میں پیش ہوئے اور ضمانت کی عرضی داخل کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details