اردو

urdu

ETV Bharat / state

عصمت ریزی کے مجرم بی جے پی رہنما رام دولار گونڈ کی اسمبلی کی رکنیت منسوخ

BJP MLA Ramdular lost his MLA membership عدالت نے نو سال بعد نابالغ عصمت دری کیس میں مجرم قرار دیتے ہوئے اترپردیش کے بی جے پی رکن اسمبلی رام دولار گونڈ کو 25 سال قید کی سزا سنائی تھی۔ اس کے ساتھ ہی عدالت نے 10 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا تھا۔ رام دولار گونڈ کی اسمبلی کی رکنیت منسوخ کردی گئی ہے۔

BJP MLA Ramdular lost his MLA membership UP assembly canceled his membership
BJP MLA Ramdular lost his MLA membership UP assembly canceled his membership

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 23, 2023, 11:53 AM IST

لکھنؤ: اترپردیش اسمبلی سکریٹریٹ نے عصمت دری کیس میں سنائی گئی 25 سال کی سزا کی تعمیل میں سونبھدر کے دودھی اسمبلی حلقہ سے بی جے پی کے ایم ایل اے رام دولار گونڈ کی رکنیت منسوخ کردی ہے۔ حال ہی میں ایم پی ایم ایل اے کورٹ نے ایم ایل اے رام دولار گونڈ کو ریپ کیس میں 25 سال قید کی سزا سنائی تھی، جس کے بعد اسمبلی سکریٹریٹ نے رام دولار گونڈ کی ایم ایل اے کی رکنیت منسوخ کردی ہے اور دودھی اسمبلی سیٹ کو خالی قرار دیا ہے۔ اسمبلی کے پرنسپل سکریٹری پردیپ دوبے نے فوری اثر سے بی جے پی ایم ایل اے رام دولار گونڈ کی اسمبلی رکنیت منسوخ کر دی ہے اور سیٹ کو خالی قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

نابالغ عصمت دری کیس میں بی جے پی رکن اسمبلی کو 25 سال قید کی سزا

سون بھدر کی دودھی اسمبلی سیٹ سے ایم ایل اے رام دولار گونڈ کی رکنیت ختم کرنے کے ساتھ ہی اس سیٹ کو خالی قرار دینے کی اطلاع بھی اسمبلی سکریٹریٹ کی جانب سے چیف الیکٹورل آفیسر کے دفتر کو بھیج دی گئی ہے، جس کی وجہ سے یوپی الیکشن وغیرہ کا عمل الیکشن کمیشن کی سطح پر آگے کرایا جا سکے گا۔ آپ کو بتا دیں کہ بی جے پی ایم ایل اے رام دولار گونڈ کو ایم پی ایم ایل اے کی عدالت نے ریپ کیس میں 25 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ اس کے ساتھ ہی عدالت نے 10 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا تھا۔ اب رام دولار گونڈ کی اسمبلی رکنیت ختم کرنے کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔ اسمبلی نے رام دولار گونڈ کی اسمبلی رکنیت منسوخ کر دی ہے اور دودھی اسمبلی سیٹ کو خالی قرار دیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details