رامپور: اترپردیش کے ضلع رامپور کی اسمبلی حلقے ملک میں بی جے پی ایم ایل اے راج بالا کو ایم پی ۔ ایم ایل اے کورٹ نے ایک ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔ راج بالا اور ریلی آرگنائزر گوتم گپتا کو سال 2017 میں ضاطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملے میں سزا سنائی گئی ہے۔ ساتھ ہی دونوں پر 500روپئے کا جرمانہ لگایا گیا ہے۔ معاملہ سال 2017 کے اسمبلی الیکشن کا ہے۔ راج بالا سنگھ بیوی دلیپ سنگھ ملک اسمبلی سیٹ سے بی جے پی امیدوار تھی۔ راج بالا سنگھ اور ریلی آرگنائزہ گوتم گپت پر بغیر اجازت کے شہزاد نگر تھانہ علاقے میں ریلی کرنے کا الزام ہے۔
فروری 2017 کو ان کے خلاف تھانہ شہزاد نگر میں پولیس کے ذریعہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کرایا گیا تھا۔ معاملہ اس وقت کے سب انسپکٹر جتیندر ورما کی طرف سے کرایا گیاتھا پولیس نے اس مقامے میں تفتیش کے بعد چارج شیٹ عدالت میں فائل کی تھی۔آج معاملے کی سماعت ایم پی/ایم ایل اے مجسٹریٹ ٹرائل کورٹ میں ہوئی۔ عدالت نےبی جے پی ایم ایل اے راج بالا کو بغیر اجازت ریلی کرنے کے الزام میں خاطی قرار دیا۔ قصور وارثابت ہونے پر ایک ماہ کی جیل اور 500روپئے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ عدالت میں اپیل داخل ہونے تک ان کو ضمانت پر رہا کردیا۔