اردو

urdu

ETV Bharat / state

بی جے پی کے رکن اسمبلی کو ضمانت - پرانے دھوکہ دہی کے ایک مقدمے

ضلع رائے بریلی کے سرینی سے بی جے پی کے رکن اسمبلی دھریندر بہادر سنگھ کو دھوکہ دہی کے معاملے میں ایم پی۔ایم ایل اے عدالت نے ضمانت کی درخواست منظور کی ہے۔

بی جے پی کے رکن اسمبلی کو ضمانت
بی جے پی کے رکن اسمبلی کو ضمانت

By

Published : Jan 22, 2020, 10:51 AM IST

Updated : Feb 17, 2020, 11:14 PM IST

پرانے دھوکہ دہی کے ایک مقدمے میں ایم پی-ایم ایل اے کورٹ کے خصوصی جج پون کمار رائے نے ریاست اترپردیش کے ضلع رائے بریلی کی سرینی قانون ساز اسمبلی سے بی جے پی کے ممبر دھریندر بہادر سنگھ کی باقاعدہ ضمانت کی درخواست منظور کرلی ہے۔

رکن اسمبلی کے وکیل کے مطابق گزشتہ 10 دسمبر کو ہائی کورٹ کی ہدایت پر رکن اسمبلی دھریندر نے اس کیس میں خود سپردگی کیا تھا تب سے وہ عبوری ضمانت پر تھے۔ 4 فروری سنہ 1992 کو تھانہ حسن گنج میں اس معاملے کا مقدمہ اس وقت کے جنرل سیکریٹری امرناتھ سنگھ نے درج کرائی تھی۔

بی جے پی کے رکن اسمبلی کو ضمانت

دھریندر بہادر سنگھ نے لکھنؤ یونیورسٹی میں ایم اے میں داخلے کے لیےکانپور یونیورسٹی سے فرضی مارک شیٹ داخل کی تھی۔ اس معاملے میں دھریندر بہادر سنگھ کے خلاف آئی پی سی کی دفعات 420، 467، 468 اور 471 کے تحت چارج شیٹ داخل کی گئی تھی۔

Last Updated : Feb 17, 2020, 11:14 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details