میرٹھ:ریاست اتر پردیش میں صوفی ازم کو بڑھانے کے ساتھ ملک میں بھائی چارے کا ماحول بنانے کے مقصد سے بی جے پی اقلیتی مورچہ کی جانب سے ایک بڑی مہم کی شروعات کرنے جا رہی ہے. بی جے پی اقلیتی مورچہ کے قومی صدر جمال صدیقی کی قیادت میں صوبے بھر میں صوفی سنواد مہا ابھییان کے تحت خانقاہوں اور درگاہوں کے ذریعے ہندو اور مسلمان کے درمیان بن رہی دوری کو ختم کرنے کی قوشش کی جائے گی تاکہ ملک میں امن و سلامتی کو قائم کیا جا سکے۔
ای ٹی وی بھارت اردو کے ساتھ خاص گفتگو کے دوران اقلیتی مورچہ کے قومی صدر جمال صدیقی نے کہا کہ صوبے میں جہاں کہیں بھی درگاہوں یا خانقاہوں پر ناجائز قبضہ کرنے والوں کے ساتھ اب یوگی حکومت سختی کے ساتھ درگاہوں مزاروں اور خانقاہوں پر قبضے ہٹانے کا کام کرے گی کیونکہ یوپی میں بابا کا بلڈوزر اب ایسے لوگوں کو بخشے گا نہیں۔