لکھنؤ:اتر پردیش بی جے پی اقلیتی مورچہ کے ریاستی صدر کنور باسط علی نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ گفتگو کے دوران کہا کہ وزیراعلیٰ کے یوم پیدائش کے موقع پر اقلیتی مورچہ نے ان کے وزن کے برابر خون عطیہ کیا ہے۔ یہ سماج کی ضرورت ہے۔ بسا اوقات لوگ متعدد پریشانیوں میں مبتلا ہوتے ہیں اور خون نہ ملنے کی وجہ سے ان کو جان بھی گنوانی پڑتی ہے۔ اقلیتی مورچہ میں سبھی مذاہب کے ماننے والے کارکنان وزیراعلیٰ کے یوم پیدائش کے موقع پر خون عطیہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری ریاست سے کارکنان اپنی مرضی کے مطابق آئے اور اس بلڈ ڈونیشن کیمپ میں حصہ لیا۔ BJP Organized Blood Donation Camp
BJP Organized Blood Donation Camp: بی جے پی اقلیتی مورچہ نے یوگی آدتیہ ناتھ کے وزن کے برابر خون عطیہ کیا - بلڈ ڈونیشن کیمپ کا اہتمام کیا
اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے 50ویں یوم پیدائش کے موقع پر بی جے پی اقلیتی مورچہ نے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا اہتمام کیا جس میں سینکڑوں کارکنان نے خون عطیہ کیا۔ BJP Organizes Blood Donation Camp

اس موقع پر بی جے پی کارکن ندا خان نے کہا کہ وزیر اعلی کے یوم پیدائش کے موقع پر خون عطیہ کرنے وہ بریلی سے لکھنؤ آئے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین بھی کیمپ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اس سے قبل بھی خواتین ہر میدان میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہتی تھیں، لیکن کچھ پریشانی اور رکاوٹوں کی وجہ سے ان کو موقع نہیں دیا جاتا تھا، اب بی جے پی کی حکومت میں خواتین کو بااختیار اور ہر میدان میں برابری کے لیے بی جے پی پی موقع فراہم کر رہی ہے۔ اس موقع پر مذہبی رہنما مولانا حمید اللہ قادری نے کہا کہ بھارت صوفی سنتوں کا ملک ہے اور وزیر اعلیٰ مہنت ہیں۔ ان کے یوم پیدائش پر ہندو، مسلم، سکھ اور عیسائی سبھی مذاہب کے ماننے والے خون عطیہ کر ان کو مبارکباد پیش کر رہے ہیں۔