حجاب پر پابندی کے تعلق سے کرناٹک ہائی کورٹ کا فیصلہ (حجاب اسلام میں ضروری نہیں) کا خیر مقدم کرتے ہوئے اتر پردیش کے ریاستی وزیر رگھوراج سنگھ کا ایک بار پھر متنازع بیان سامنے آیا ہے۔ Hijab Ban in Karnataka Educational Institutes
اتر پردیش بی جے پی کے ریاستی وزیر رگھوراج سنگھ رگھوراج سنگھ نے کہا کہ 'پورے بھارت میں حجاب اور برقعہ پر پابندی عائد کر دی چاہیے کیونکہ یہ ملک دیوی دیوتاؤں کا ملک ہے۔
واضح رہے کہ کرناٹک ہائی کورٹ نے گزشتہ روز فیصلہ سناتے ہوئے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کو چیلنج کرنے والی تمام درخواستوں کو یہ کہتے ہوئے خارج کر دیا کہ حجاب پہننا اسلام میں ضروری نہیں ہے۔ کرناٹک ہائی کورٹ کے مطابق حجاب کو اسلام میں ضروری نہیں مانا گیا ہے، لہٰذا ڈریس کوڈ سے متعلق حکومت کی ہدایت کی برقرار رکھا جانا چاہیے۔
رگھوراج سنگھ نے مزید کہا 'علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں بھی برقعہ و حجاب پر پابندی عائد ہونی چاہیے۔ تعلیمی اداروں میں برقعہ پہن کر جانے کی ضرورت نہیں ہے۔
رگھوراج سنگھ نے صدر جمہوریہ سے مطالبہ کیا کہ پورے ملک میں یکساں سول کوڈ نافذ کر کے برقع پر پابندی عائد کی جائے۔