اردو

urdu

ETV Bharat / state

'بی جے پی ووٹ کے لیے اپنے کارکن کو بھی قتل کرا سکتی ہے'

کانگریس رہنما اور یوپی حکومت کے سابق وزیر آر کے چودھری نے کملیش تیواری کے قتل کے لیے بی جے پی حکومت کو ذمہ دار بتایا ہے۔ چودھری نے اس معاملے کی تحقیقات سی بی آئی سے کرانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

کانگریس رہنما اور یوپی حکومت کے سابق وزیر آر کے چودھری

By

Published : Oct 20, 2019, 1:37 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی می‍ں ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے لکھنؤ کی سروجنی نگر سیٹ سے کئی دفعہ رکن اسمبلی رہ چکے آر کے چودھری نے کہا کہ جس طرح سے کملیش تیواری کے اہل خانہ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ پر الزام لگا رہے ہیں اس سے واضح ہے کہ بی جے پی نے ہی کملیش تیواری کا قتل کرایا ہے۔

کانگریس رہنما اور یوپی حکومت کے سابق وزیر آر کے چودھری

بارہ بنکی میں پانی کی قلت کو دور کرنے کے لیے منفرد پہل

لکھنؤ کی موہن لال گنج پارلیمانی سیٹ سے اس دفعہ کانگریس کے ٹکٹ پر انتخاب لڑ چکے آر کے چودھری نے اس قتل کی تحقیقات سی بی آئی سے کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔
آر کے چودھری نے مزید کہا کہ بی جے پی حکومت یہاں کے مسلمانوں کو خوف میں رکھنا چاہتی ہے۔ ٹی وی پر ہندو مسلمان اور پاکستان پر بلا وجہ کی بحث کرا کر دو طبقوں کے درمیان بی جے پی تفریق ڈالنا چاہتی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ جمعہ کی دوپہر کو لکھنؤ میں ہندو سماج پارٹی کے رہنما کملیش تیواری کا قتل کر دیا گیا تھا۔ جس کے بعد سے قسم قسم کے انکشافات ہو رہے ہیں۔
چودھری نے کملیش تیواری قتل کے معاملے میں ہوئے انکشاف پر سوالات کھڑے کئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details