اردو

urdu

ETV Bharat / state

بی جے پی رہنما کی خودکشی کی دھمکی - برجیش سنگھ پر الزام

بی جے پی رہنما ششی تیاگی نے دیوبند کے رکن اسمبلی برجیش سنگھ پر اہل خانہ کو جھوٹے مقدمے میں پھنسانے کا الزام عائد کیا اور خود کشی کرنے کی دھمکی دی ہے ۔

بی جے پی رہنما کی خودکشی کی دھمکی

By

Published : Sep 21, 2019, 10:13 AM IST

Updated : Oct 1, 2019, 10:28 AM IST

بر جیش سنگھ نے تمام الزامات کو بے بنیاد بتایا ہے بی جے پی رہنما ششی تیاگی نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دیوبند کے رکن اسمبلی کنور برجیش سنگھ پر ششی تیاگی نے اپنے اہل خانہ اور رشتہ داروں کو جھوٹے مقدمے میں پھنسا کر استحصال کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

بی جے پی رہنما کی خودکشی کی دھمکی

انہوں نےکہا کہ کنور برجیش سنگھ ان کے والد اور چچا کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کرا چکے ہیں اور اب ان کے کلسٹھ کے رہنے والے رشتے داروں کو جھوٹے مقدمہ میں پھنسا کر گرفتاری کے لیے پولیس کے ذریعہ دبش دلائی جا رہی ہے۔ جس کہ سبب اہل خانہ خوف میں مبتلا ہیں۔

ششی تیاگی نے بتایا کہ وہ اپنے مسئلے کو لے کر بی جے پی رہنماؤں کے پاس گئی مگر کسی نے اس کی کوئی مدد نہیں کی، جس کے بعد اب ان کے پاس برجیش سنگھ کے مکان پر خودکشی کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے، جبکہ رکن اسمبلی بر جیش نے تمام الزامات کو بے بنیاد بتایا اور کہا کہ ششی تیاگی کے والد پر ان کے ہی گاؤں کے رہنے والے ایک شخص نے مقدمہ درج کرایا تھا، انہوں نےکہا کہ ششی تیاگی کلسٹھ کے جس معاملہ کی بات کر رہی ہے وہ لڑکی سے چھیڑ خانی کا سنگین معاملہ ہے،جس میں خود متاثرہ اس کی پیروی کر رہی ہے۔

Last Updated : Oct 1, 2019, 10:28 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details