اردو

urdu

ETV Bharat / state

کسان پنچایت میں اپوزیشن پارٹیوں کی بھیڑ: سدھارتھ اوستھی

اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں بدھ کے روز ہوئی کسان پنچایت کے بعد بی جے پی کسان مورچہ کے ریاستی جنرل سکریٹری سدھارتھ اوستھی نے پریس کانفرنس کر کے نریش ٹکیت پر شدید نکتہ چینی کی اور ان کی پنچایت میں اپوزیشن پارٹیوں کی بھیڑ ہونے کا الزام عائد کیا۔

bjp leader siddharth awasthi
سدھارتھ اوستھی

By

Published : Feb 25, 2021, 10:06 PM IST

سدھارتھ اوستھی نے کہا کہ نریش ٹکیت نے بارہ بنکی میں کسان مہا پنچایت کر کے عوام کو گمراہ کرنے کا کام کیا ہے۔ اس لئے ان کی باتوں کا جواب دینا لازمی ہے۔

دیکھیں ویڈیو

سدھارتھ اوستھی نے مہا پنچایت میں امڈ رہی بھیڑ کے سوال پر کہا کہ ان کی پنچایت میں اپوزیشن پارٹیوں کے لوگ جمع ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈر اقتدار میں آنے کے لئے کسانوں کی اس تحریک کی ہر قسم سے مدد کر رہے ہیں۔ سدھارتھ اوستھی نے بدھ کو نریش ٹکیت کے ذریعہ مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ پر دئے گئے بیان پر کہا کہ راج ناتھ سنگھ پر اس جگہ تبصرہ کیا گیا ہے، جہاں سے وہ رکن اسمبلی رہتے ہوئے ریاست کے وزیراعلیٰ رہے تھے۔

سدھارتھ اوستھی نے کہا کہ راج ناتھ سنگھ اتنی بڑی شخصیت ہیں کہ ان پر نریش ٹکیت کو تبصرہ نہیں کرنا چاہیے تھا۔

واضح رہے کہ بدھ کو کسان یونین (ٹکیت) کی جانب سے بارہ بنکی میں کسان مہا پنچایت کا اہتمام کیا گیا تھا، جس میں کثیر تعداد میں کسانوں نے شرکت کی تھی۔

مزید پڑھیں:

مراد آباد: شہید سپاہیوں کے خاندان سے صحافیوں کی ملاقات

پنچایت میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے راج ناتھ سنگھ کو پنجرے کا طوطا قرار دیا تھا۔ انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ اگر راج ناتھ سنگھ سے مذاکرات کرائی جائے تو یہ معاملہ حل ہو جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details