میرٹھ:ریاست اترپردیش کے میرٹھ ضلع کے برہم پور تھانہ کے تحت رشید نگر علاقے میں نامعلوم افراد نے بی جے پی کے رہنما کا گولی مار کر قتل دیا۔بی جے پی کے رہنما کی موت کے بعد علاقے کیں کشیدگی پھیل گئی۔
موقع واردات پر پہنچی پولیس نے لواحقین کو فوری طور پر علاج کے لیے اسپتال ریفر کیا لیکن علاج سے قبل ہی آصف نے دم توڑ دیا. ا کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے میڈیکل بھیجا گیا.
میرٹھ میں جرایم کی وارداتوں میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے۔اس سے عام لوگوں کو دہشت کے سائے میں زندگی گزارنی پڑ رہی ہے۔ گزشتہ روز میرٹھ کے ہی بیگم پل علاقے میں واقع سراف کی دکان میں دو بدمعاشوں نے لاکھوں کے زیورات کی لوٹ کو انجام دیا۔ وہیں آج تھانہ برہم پوری علاقے کے رشید نگر میں بی جے پی لیڈر اور گو رکشک دل کے کارکن آصف کی سرے راہ گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔