اردو

urdu

ETV Bharat / state

اعظم گڑھ: بی جے پی رہنما کا گولی مار کر قتل - گولی مارنے کے بعد بدمعاش فرار ہوگئے

پوائی شاہ گنج روڈ پر تین موٹر سائیکل سواروں نے ارجن کو روک کر ان کے سینے میں تین گولی ماری، گولی مارنے کے بعد بدمعاش فرار ہوگئے۔

بی جے پی رہنما کا گولی مار کر قتل
بی جے پی رہنما کا گولی مار کر قتل

By

Published : Oct 9, 2020, 10:33 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع اعظم گڑھ میں جمعرات کی رات ضلع کے پوائی تھانہ علاقے میں تین موٹرسائیکل سوار شرپسندوں نے بی جے پی رہنما اور کھیترا پنچایت کے رکن ارجن یادو کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔

بی جے پی رہنما کا گولی مار کر قتل

اس کے بعد ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے موٹر سائیکل سوار فرار ہوگئے۔

بی ڈی سی کے قتل کے بعد جہاں گاوں میں تناؤ کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے، وہاں پہنچنے والی پولیس ٹیم نے قتل اور قاتلوں کی وجہ تلاش کرنا شروع کردی ہے۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔

پوائی تھانے کے جلدی پور گاؤں کے رہائشی ارجن یادو کھیترا پنچایت کے رکن تھے اور پوائی بازار میں پتنجلی اسٹور چلاتے تھے۔ وہ اپنی دکان بند کر کے موٹر سائیکل سے گھر جارہے تھے۔ اسی دوران پوائی شاہ گنج روڈ پر تین موٹر سائیکل سواروں نے ارجن کو روک کر ان کے سینے میں تین گولی ماری، گولی مارنے کے بعد بدمعاش فرار ہوگئے۔

اس واقعہ کے چند گھنٹوں کے بعد ہی جائے حادثہ پر عوام کی بھیڑ لگ گئی اور عوام مشتعل ہونے لگی، ایس پی رورل اور سی او پھولپور راجیش کمار کے ساتھ دو تھانوں کی پولیس موقع پر پہنچی اور حالات کا معائنہ کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details