اردو

urdu

ETV Bharat / state

اکھیلیش یادو سب سے بڑے ڈرامے باز ہیں: سنگیت سوم - میرٹھ

بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کے رہنما سنگیت سوم نے سابق وزیراعلیٰ و سماجوادی پارٹی رہنما اکھلیش یادو کو اترپردیش کا سب سے بڑا ڈرامے باز کہا۔

sangeet som
sangeet som

By

Published : Jan 14, 2021, 12:50 AM IST

سنگیت سوم نے کہا کہ اکھلیش یادو سیاست کے نام پر ڈرامہ کرتے ہیں اتر پردیش میں ان سے بڑا ڈرامے باز نہیں ہے۔ اس دوران انہوں نے سماجوادی پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کو غُنڈا بھی کہا۔

  • اکھلیش یادو پر زبردست تنقید

سنگیت سوم نے سماجوادی پارٹی(ایس پی) سپریمو اکھلیش یادو کو آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے کہا کہ سماج وادی پارٹی کے دور حکومت میں ان کے حلقہ انتخاب میں لوگوں کو انصاف نہیں ملا۔ اس کے علاوہ انہوں نے اکھلیش یادو کو ڈرامے باز اور ایس پی کارکنان کو غُنڈا قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ سماج وادی پارٹی اتر پردیش میں سیاست کے نام پر ڈرامہ کررہی ہے اور اکھلیش یادو اترپردیش کے سب سے بڑے ڈرامے باز ہیں۔

دراصل ضلع میرٹھ میں دیپک قتل کیس کے ملزم کو پولیس نے تصادم کے بعد 24 گھنٹے میں گرفتار کر لیا ہے اس پر سنگیت سوم نے پولیس کی اس کاررواءی کی سراہنا کرتے ہوءے ان کی حوصلہ افزائی کی۔

اس کیس میں سنگیت سوم نے پولیس کو 48 گھنٹے میں ملزم کو گرفتار کرنے کا الٹی میٹم دیا تھا لیکن پولیس نے 24 گھنٹوں مین ہی اسے گرفتار کر لیا جس کے بعد سنگیت سوم نے میرٹھ پولیس کو مبارکباد بھی دی۔

اس کے ساتھ ہی سنگیت سوم نے کہا کہ بی جے پی حکومت میں پولیس بدمعاشوں کی گولی کا جواب گولی سے ہی دے گی۔ حتیٰ کہ انہوں نے یہاں تک کہہ ڈالا کہ اگر بدمعاش گولی چلاءیں تو پولیس ان کے سر میں گولی مارے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details