اترپردیس کے ضلع سہارنپور میں بی جے رکن پارلیمنٹ پردیپ چودھری نے ترنمول کانگریس کی رہنما سجاتا منڈل کے خلاف ضلع مجسٹریٹ کو ایک میمورنڈم پیش کیا ہے، جس میں انہوں نے ترنمول کانگریس کی رہنما کے جانب سے ایس سی طبقات کے خلاف غیرذمہ دارانہ بیان دینے کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔
بی جے پی رکن پارلیمنٹ کے مطابق ترنمول کانگریس کی رہنما سجاتا منڈل نے گزشتہ روز ایس سی طبقات کے لوگوں کو 'بیکار' کہ کر ارادتن بے عزت کیا تھا۔