اردو

urdu

ETV Bharat / state

Bullying Of BJP Leader's Nephew بی جے پی رہنما کے بھتیجے کی غنڈہ گردی، ریستوران کے مالک کو بے رحمی سے پیٹا - ریستوران کے مالک کو بے رحمی سے پیٹا

مرادآباد میں بی جے پی رہنما کے بھتیجے کی غنڈہ گردی سامنے آئی ہے۔ بی جے پی رہنما کے بھتیجے اور اس کے دوستوں نے ریستوران کے مالک اور ملازمین پر حملہ کرکے انہیں شدید طور پر زخمی کردیا۔ اس معاملے میں کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے اب ایک ملزم کو جیل بھیج دیا ہے۔ BJP leader nephew thrashes restaurant owner

بی جے پی رہنما کے بھتیجے کی غنڈہ گردی
بی جے پی رہنما کے بھتیجے کی غنڈہ گردی

By

Published : May 30, 2023, 1:11 PM IST

بی جے پی رہنما کے بھتیجے کی غنڈہ گردی

مرادآباد: ریاست اترپردیش کے ضلع مرادآباد کے سول لائن تھانہ علاقے میں بی جے پی رہنما کے بھتیجے نے ریستوران کے مالک اور ملازمین سے مار پیٹ کی، جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔ ویڈیو میں شراب پینے سے روکنے پر ایک ریستوران کے مالک کو بی جے پی رہنما کے بھتیجے اور اس کے دوستوں نے بے رحمی سے مارا پیٹا۔ الزام ہے کہ بی جے پی رہنما کے بھتیجے نے ریستوران کے مالک اور ملازمین پر اینٹ اور پتھر سے حملہ کیا، جس کی وجہ سے ریسٹورنٹ کا مالک شدید طور پر زخمی ہوگیا۔ واقعہ 24 مئی کا بتایا جا رہا ہے۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ اس کے بعد بی جے پی رہنما کے بھتیجے کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا۔

دراصل امرتسر لاہور ایکسپریس ریستوران ضلع کے ڈپٹی گنج چوراہے کے قریب واقع ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ بی جے پی ویشیہ سماج کے ضلع صدر نتن گپتا کے بھتیجے جاجل گپتا اور ایکانش گپتا اپنے دوست مانک کے ساتھ اس ریستوران میں آئے تھے۔ الزام ہے کہ وہ یہاں شراب پینے لگا تو ریسٹورنٹ کے مالک جسپریت سنگھ نے اسے منع کر دیا۔ اس پر تینوں ناراض ہو گئے۔ جس کے بعد ریستوران مالک نے احتجاج کیا تو ان تینوں نے ملازمین سے لڑائی شروع کر دی۔

مزید پڑھیں:۔Attack on BJP Leader مدھیہ پردیش میں بی جے پی رہنما پر قاتلانہ حملہ

جسپریت نے مداخلت کی تو اس پر بھی حملہ کر دیا۔ اس کے بعد جسپریت کے بھائی کلدیپ بھی بچاؤ کے لیے آئے۔ انہوں نے اس پر اینٹ سے حملہ کیا۔ اینٹ سیدھی اس کے چہرے پر لگی جس کی وجہ سے اس کی ناک کی ہڈی ٹوٹ گئی۔ لڑائی کا سارا واقعہ ریستوران کے باہر لگے سی سی ٹی وی میں قید ہوگیا۔ پولیس نے ریستوران کے مالک کی شکایت پر تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ فی الحال ایک ملزم ایکانش گپتا کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے، باقی دو فرار ہیں۔

ایس پی سٹی اکھلیش بھدوریا نے کہا کہ 24 مئی کو ایک ریستوران کے مالک اور وہاں آنے والے کچھ لوگوں کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوا۔ اس میں ریستوران کے مالک پر اینٹ سے حملہ کیا گیا۔ ریستوران کے مالک کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ایک ملزم کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے۔ باقی دو ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ پولیس اس معاملے میں قانونی کارروائی کر رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details