رام پور: بی جے پی کے سینئر رہنما اور سابق وزیر مختار عباس نقوی نے کانگریسرہنما اور ایم پی راہل گاندھی کو ’’موالی‘‘ قرار دیا ہے ۔مختار عباس نقوی نے اتر پردیش میں اپنے آبائی ضلع رام پور کے دو روزہ دورے کے دوران یہ تبصرہ کیا۔ ٹور کے دوسرے دن جمعہ کو نقوی نے تاشکا علاقے میں ایک ریسٹورنٹ کا افتتاح کیا۔
تقریب کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے نقوی نے راہل گاندھی پر طنز کیا۔ مختار عباس نقوی کہا کہ جس طرح انہوں نے یعنی راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کے بارے میں تبصرہ کیا اس سے لگتا ہے راہل گاندھی ایک "موالی" ہیں۔
راہل گاندھی نے 8 فروری کو پی ایم مودی کو نشانہ بنایا تھا، راہل گاندھی ارب پتی تاجر گوتم اڈانی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں، جو امریکہ میں قائم ہندن برگ کی تحقیق کے بعد ان کی کمپنی پر اسٹاک میں ہیرا پھیری اور دھوکہ دہی کا الزام لگانے کے بعد طوفان کی زد میں ہے۔