اردو

urdu

ETV Bharat / state

اسمرتی ایرانی کے معتمد خاص کانگریس میں شامل - امیٹھی

لوک سبھا انتخابات میں امیٹھی پارلیمانی حلقے سے کانگریس پارٹی کے صدر راہل گاندھی کو کانٹے کی ٹکر دینے والی بی جے پی کی مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی کو زبردست جھٹکا لگا ہے۔

congress

By

Published : Apr 11, 2019, 7:25 PM IST


امیٹھی حلقے میں اسمرتی ایرانی کے انتہائی قریبی قرار دیے جانے والے روی دت مشرا نے کانگریس میں شمولیت اختیار کر لی۔

کانگریس کے رہنما نے کہا کہ 'یہ بتایا جاتا ہے کہ مشرا ہی اسمرتی ایرانی کو امیٹھی میں لائے تھے اور جب بھی ایرانی امیٹھی کا دورہ کرتی تو ان کے گھر میں ہی قیام کرتی تھیں۔ مشرا ریاست کی سماج وادی پارٹی کی حکومت میں وزیر بھی رہ چکے ہیں'۔

مشرا ایسے وقت میں کانگریس پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں جب پارٹی کے صدر راہل گاندھی اور پارٹی کی جنرل سکریٹری اور مشرقی اترپردیش کی نگراں پرینکا گاندھی واڈرا امیٹھی کے دورے پر ہیں۔

راہل گاندھی دو پارلیمانی حلقے سے انتخاب لڑ رہے ہیں جس میں اترپردیش کی امیٹھی اور کیرالا کی وائناڈ سیٹ شامل ہیں۔

امیٹھی کو کانگریس کا حلقہ کہا جاتا ہے، یہاں سے سنہ 2014 میں راہل گاندھی نے اسمرتی ایرانی کو ہرایا تھا۔ اس کے باوجود اس بار بھی زعفرانی محاذ کی جانب سے اسمرتی ایرانی کو انتخابی میدان میں اتارا گیا ہے۔

راہل اور اسمرتی نے امیٹھی حلقے سے انتخاب لڑنے کے لیے پرچہ نامزدگی داخل کر دیا ہے۔

لوک سبھا انتخابات کے چھٹے مرحلے میں امیٹھی میں 6 مئی کو پولنگ ہوگی اور اس کے نتائج کا اعلان 23 مئی کو ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details