اٹاوہ: سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے سینئر لیڈر رام گوند چودھری نے بدھ کو کہا کہ بی جے پی لیڈر اور کارکنان غیر پارلیمانی زبان کا استعمال کرکے الیکشن کا ماحول خراب کررہے ہیں۔ مین پوری پارلیمانی سیٹ کی امیدوار ڈمپل یادو کی حمایت میں انتخابی تشہیر کے دوران چودھری نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں کہا کہ جب سے ملک آزاد ہوا ہے۔ تب سے جمہوری نظام نافذ ہے۔ یہاں نہ کوئی راجا ہے اور نہ ہی رانی، ملک میں صرف عوام ہی حکومت کررہی ہے۔Ram Govind Chaudhary Slams BJP
بی جے پی کے ریاستی صدر بھوپیندر چودھری کے راجا رانی والے بیان کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا' پہلے تو یہ واضح کریں کہ وہ کسے راجا مان رہے ہیں۔ اگر وہ ملائم سنگھ یادو کو راجا کہہ رہے ہیں تو ملائم سنگھ یادو عام کسان پریوار میں پیدا ہوئے تھے اور وہ تاعمر غریب کسان۔دبے کچلے سبھی ذات مذہب کے لوگوں کے فلاح و بہبود کے لئے کام کرتے رہے اور ان کی مدد کرتے رہے۔