اردو

urdu

ETV Bharat / state

'ریویو پیٹیشن داخل کرنے والوں کو بھارت میں رہنے کا حق نہیں' - گجراج رانا کا متنازع بیان

ریاست اترپردیش کے دیوبند کے بی جے پی رہنما و شہری صدر گجراج رانا نے متنازع بیان دیتے ہوئے کہا کہ جو لوگ سپریم کورٹ کا فیصلہ تسلیم نہیں کررہے ہیں وہ ریویو پیٹیشن داخل کررہے ہیں، ایسے لوگوں کو بھارت میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔انہیں پاکستان چلے جانا چاہیے۔

'ریویو پیٹیشن داخل کرنے والوں کو بھارت میں رہنے کا حق نہیں'

By

Published : Nov 20, 2019, 12:43 PM IST


گجراج نے یہ بیان مسلم پرسنل لاءبورڈ اور جمیعت العلماءہند کے خلاف دیا ہے جس میں ان دونوں تنظیم نے سپریم کورٹ کے بابری مسجد کے متعلق آئے فیصلے پر عدم اطمینان ظاہر کرتے ہوئے ریویو پیٹیشن داخل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

گجراج رانا نے کہا کہ جو لوگ سپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں مانتے ہیں انہیں بھارت میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے انہیں پاکستان چلے جانا چاہیے۔ گجراج رانا نے کہا کہ جو لوگ بھارت میں رہ کربھارت کے آئین اور قانون و سپریم کورٹ کونہیں مانتے ہیں تو ایسے لوگوں کی بھارت میں کوئی ضرورت نہیں ہے۔

'ریویو پیٹیشن داخل کرنے والوں کو بھارت میں رہنے کا حق نہیں'

انہوں نے کہا کہ جو لوگ سپریم کورٹ کا فیصلہ نہ ماننے کی بات کررہے ہیں در اصل وہ ملک و توڑنے کاخواب دیکھ رہے ہیں ایسا نہیں ہونے دیا جائے گا۔

گجراج رانا نے کہا کہ میں شکر گزار ہوں دہلی کے شاہی امام مولانا احمد بخاری کا کہ انہوں نے ریویو پیٹیشن داخل کرنے کو غیر ضروری قدم بتایا ہے،جو لوگ سپریم کور ٹ کا فیصلہ نہیں مان رہے ہیں وہ سیدھے طورپر ملک کے آئین کے خلاف جارہے ہیں اور آئین کے خلاف جانے کامطلب بھارت کے تئیں دل میں نفرت رکھنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں ایسے لوگوں سے کہتا ہوں کہ وہ ملک چھوڑ کر پاکستان چلے جائیں یا دنیا کے کسی بھی ملک میں چلے جائیں بھارت کو ایسے لوگوں کی ضرورت نہیں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details