اردو

urdu

ETV Bharat / state

اتر پردیش: بی جے پی رہنما کی سڑک حادثے میں دردناک موت - تیز رفتار کار سوار بی جے پی رہنما

بی جے پی رہنما پروین کمار آگرہ سے اپنی اہلیہ کے ساتھ گھر واپس آرہے تھے۔ اسی دوران بی جے پی رہنما کی تیز رفتار کار نیل گائے سے ٹکرا گئی۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ پروین کمار نے موقع پر ہی دم توڑ دیا

اتر پردیش: بی جے پی رہنما کی سڑک حادثے میں دردناک موت
اتر پردیش: بی جے پی رہنما کی سڑک حادثے میں دردناک موت

By

Published : Nov 29, 2020, 6:10 PM IST

ریاست اترپردیش کے ایٹا ضلع میں تیز رفتار کار سوار بی جے پی رہنما کی نیل گائے سے ٹکرا جانے کی وجہ سے موت ہو گئی۔وہیں کار میں سوار بی جے پی رہنما کی اہلیہ سمیت دو شدید زخمی ہو گئے۔

اتر پردیش: بی جے پی رہنما کی سڑک حادثے میں دردناک موت

دراصل 29 نومبر کی صبح نواب گنج فرخ آباد کے رہائشی بی جے پی رہنما پروین کمار آگرہ سے اپنی اہلیہ کے ساتھ گھر واپس آرہے تھے۔ اسی دوران بی جے پی رہنما کی تیز رفتار کار نیل گائے سے ٹکرا گئی۔

بتایا جا رہا ہے کہ تصادم اتنا شدید تھا کہ آواز سن کر آس پاس کے لوگ موقع پر پہنچ گئے۔

مقامی لوگوں نے جائے وقوعہ پر دیکھا کہ پروین کمار نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔ وہیں اسی حادثے میں ان کی اہلیہ جمنا کٹھیریہ اور ایک اور شخص گڈن کتھیریہ شدید زخمی تھے۔

اطلاع ملتے ہی باگوالا پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے زخمیوں کو علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کرایا۔

وہیں ہلاک ہونے والے بی جے پی رہنما پرین کمار کی لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا۔

بتایا جارہا ہے کہ مقتول بی جے پی رہنما پرین کمار 'مشن مودی اگین آگرہ ' کے انچارج تھے اور آگرہ سے میٹینگ کے بعد گھر واپس آرہے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details