بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے راجیہ سبھا میں اترپردیش سے سماجوادی پارٹی کی رہنما اور راجیہ سبھا رکن محترمہ تنظیم فاطمہ کے مستعفیٰ ہونے کے سبب ان کی سیٹ پر ہونے والی راجیہ سبھا ضمنی الیکشن میں بی جے پی کے جنرل سیکریٹری ارون سنگھ کو امیدوار بنایا گیا ہے۔
پارٹی کی مرکزی انتخابی کمیٹی نے آج کرناٹک اور اترپردیش سے راجیہ سبھا کی دو خالی سیٹوں کے لیے امیدواروں کا اعلان کیا۔
واضح رہے کہ اترپردیش سے مسٹر سنگھ کو جبکہ کرناٹک سے کے سی رام مورتی کو امیدوار بنایاگیا ہے۔
اترپردیش میں حالیہ منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات میں محترمہ فاطمہ نے سماجوادی پارٹی (ایس پی) کے ٹکٹ پر رام پور سیٹ پر جیت درج کرنے کے بعد انہوں نے راجیہ سبھا سے استعفیٰ دے دیا تھا۔