ریاست اتر پردیش میں ہونے والے اسمبلی انتخابات Assembly Elections in Uttar Pradesh کے پیش نظر سیاسی سرگرمیاں تیز ہوتی جا رہی ہیں۔ پارٹی بدلنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ مرادآباد میں بی جے پی کے ریاستی نائب صدر ابِھنِے چودھری نے بھارتیہ جنتا پارٹی چھوڑ کر راشٹریہ لوک دل میں شمولیت BJP Leader Abhinay Chaudhry joins RLD اختیار کر لی ہے۔
اس موقع پر راشٹریہ لوک دل Rashtriya Lok Dal in Moradabad کے کارکنان اور عہدے داروں نے ابھنے چودھری کا استقبال کیا۔ وہیں ابھنے چودھری نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں چودہ سال بھارتیہ جنتا پارٹی میں رہا، اس پارٹی نے کبھی بھی کسانوں کی بھلائی کے لئے نہیں سوچا۔