بارہ بنکی میں کسان مورچہ کے ریاستی جنرل سیکرٹری رام بابو دیویدی نے بتایا کہ ٹریکٹر ریلی کا افتتاح مؤ ضلع میں کسان مورچہ کے ریاستی صدر کامیشور سنگھ نے کیا ہے۔
انہوں کہا کہ ٹریکٹر کسانوں کی ترقی کا نشان ہے، اس لیے ٹریکٹر ریلی کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ یہ پوچھے جانے پر کہ ٹریکٹر ریلی کا مقصد کہیں انتخابات کے پیش نظر کسانوں کو راغب کرنا تو نہیں ہے۔ رام بابو دیویدی نے کہاکہ اس دفعہ کسان ہی اتر پردیش میں کمل کھانے کا کام کرے گا۔ انہوں نے بی جے پی سے کسانوں کی ناراضگی کا انکار کیا'۔