اردو

urdu

ETV Bharat / state

BJP It's Leaders are Godsewadi: بی جے پی ہندوؤں کی سب سے بڑی دشمن، سنجے سنگھ - سنجے سنگھ کا بی جے پی پر نشانہ

عام آدمی پارٹی کے سینیئر رہنما سنجے سنگھ نے بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی جناح کو لےکرالزام عائد کرتی ہے، لیکن جناح کے سب سے قریبی تو آر ایس ایس کے لوگ تھے۔ BJP It's Leaders are Godsewadi۔ انہوں نے کہا کہ ویر ساورکر اور شیاما پرساد مکھرجی نے مسلم لیگ کے ساتھ ملکر تین ریاستوں میں حکومتیں تشکیل کی تھی۔ Sanjay Singh Criticizes BJP

سنجے سنگھ
سنجے سنگھ

By

Published : May 2, 2022, 7:57 AM IST

عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمان اور ریاست اتر پردیش کے انچارج سنجے سنگھ نے ملک کی موجودہ صورتحال کے لئے بی جے پی کو مودرِ الزام ٹہرایا ہے، انہوں نے واضح طور پر کہا کہ بی جے ہندوؤں کی سب سے بڑی دشمن ہے. انہوں نے جناح کو لیکر بی جے پی کی جانب سے کی جانے والی الزام تراشی کو لے کر بی جے پی پر تنقید کی اور کہا ہے کہ یہ ملک کسی مذہبی قانون سے نہیں بلکہ دستور کے مطابق چلے گا۔ Sanjay Singh Criticizes BJP

سنجے سنگھ


ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں اتوار کو منعقد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رام نومی اور ہنومان جینتی کے جلوس میں جھارکھنڈ کے وزیراعلیٰ کو گالیاں دی جاتی ہیں، آخر یہ کون سی رام نومی اور ہنومان جینتی ہے، انہوں نے کہا کہ جن بچوں کے ہاتھوں میں کتاب اور قلم ہونی چاہیے وہ ان جلوس میں ہتھیاروں کی نمائش کرتے ہیں، اسی لئے بی جے پی ہندوؤں کی سب سے بڑی دشمن ہے۔ BJP It's Leaders are Godsewadi

انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی جناح کو لیکر الزام عائد کرتی ہے، لیکن جناح کے سب سے قریبی تو آر ایس ایس کے لوگ تھے۔ انہوں نے کہا کہ ویر ساورکر اور شیاما پرساد مکھرجی نے مسلم لیگ کے ساتھ ملکر تین ریاستوں میں حکومتیں تشکیل کی تھی. انہوں نے عوام کو متنبہ کیا کہ مذہب کی سیاست میں لطف تو بہت آتا ہے، لیکن اس کے نتائج خطرناک ہوتے ہیں اور اس کا نقصان سب کو اٹھانا پڑتا ہے. اسی لئے یہ ملک کسی مذہبی قانون سے نہیں بلکہ بابا صاحب کے بنائے ہوئے آئین سے چلے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details