اردو

urdu

ETV Bharat / state

BJP is fueling fire of hatred ملک میں نفرت کی آگ کو ہوا دے رہی ہے بی جے پی: اکھلیش - ملک میں نفرت کی آگ کو ہوا دے رہی ہے بی جے پی

سماج وادی پارٹی صدر اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی حکومت پورے ملک میں نفرت کی آگ کو پھیلا رہی ہے۔ اکھلیش یادو نے بدھ کو جاری بیان میں کہا کہ بی جے پی اپنے سیاسی ایجنڈے کے لئے سماجی ہم آہنگی کو بگاڑ رہی ہے۔ BJP is fueling fire of hatred in country: Akhilesh

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Aug 2, 2023, 7:56 PM IST

لکھنؤ: سماج وادی پارٹی(ایس پی) صدر اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی حکومت پورے ملک میں نفرت کی آگ کو پھیلا رہی ہے۔ اکھلیش یادو نے بدھ کو جاری بیان میں کہا کہ بی جے پی اپنے سیاسی ایجنڈے کے لئے سماجی ہم آہنگی کو بگاڑ رہی ہے۔ نفرت کی آگ پھیلانا اور سماج کو تقسیم کرنا ہے بی جے پی کا ماڈل ہے۔ بی جے پی امن و ترقی کی دشمن ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Mayawati Slams Haryana Government اگر حکومت جلوس۔مظاہروں کو کنٹرول نہیں کرسکتی تو اجازت کیوں دیتی ہے، مایاوتی


انہوں نے کہا کہ منی پور سے لے کر ہریانہ تک بی جےپی کی حکمرانی والے صوبے جل رہے ہیں۔ بریلی میں فساد کرانے کی سازش ہوئی۔بی جے پی حکومت فسادیوں کو شہ دیتی ہے اور نظم ونسق بنانے والے افسران کو سزا دیتی ہے۔ ایس پی صدر نے ہریانہ باشندوں سے امن و ہم آہنگی بنائے رکھنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کسی بھی سیاسی سازش اور افواہوں سے محتاط رہتے ہوئے اپنا بھائی چارہ قائم رکھیں۔ ہریانہ کا فساد منی پور کے بعد ڈبل انجن حکومت کی ناکامی کی ایک او رمثال ہے۔ حکومت کی شکل میں بی جے پی کا ڈبل انجن فیل رہا ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details