اردو

urdu

ETV Bharat / state

BJP Playing Religion Card to Win Polls: بی جے پی مذہب کے نام پر سیاست کر رہی ہے، فرید محفوظ قدوائی

اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی کی ایک ہوٹل میں صحافیوں سے بات چیت میں فرید محفوظ قدوائی نے کہا کہ بی جے پی کسی بھی طرح پھر سے برسراقتدار آنا چاہتی ہے اور اس کے لئے بی جے کے رہنما اور کارکنان ماحول خراب کررہے ہیں۔ BJP is Playing Politics in the Name of Religion

فرید محفوظ قدوائی
فرید محفوظ قدوائی

By

Published : Apr 15, 2022, 8:36 AM IST

سماجوادی پارٹ کے رکن اسمبلی فرید محفوظ قدوائی نے بی جے پر الزام عائد کیا کہ بی جے پی مذہب کے نام پر سیاست کررہی ہے، جس سے ملک کا ماحول خراب ہورہا ہے، انہوں نے کہا کہ بی جے پی منصوبہ بند طریقہ سے ملک کی پُر امن فضا کو مکدر بنانا چاہتی ہے تاکہ 2024 میں وہ پھر سے برسر اقتدار آسکے۔ BJP is Playing Politics in the Name of Religion۔ اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی کے ایک ہوٹل میں صحافیوں سے بات چیت میں فرید محفوظ قدوائی نے کہا کہ بی جے پی کسی بھی طرح پھر سے بر سر اقتدار آنا چاہتی ہے اور اس کے لئے بی جے کے رہنما اور کارکنان ماحول خراب کرہے ہیں۔

فرید محفوظ قدوائی

اپوزیشن کے رول سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو جس طرح متحرک ہونا چا ہیے اس طرح رہنے سے وہ قاصر ہے، تاہم اب بی جے پی کے اُن پروپیگنڈوں کے خلاف آواز بلند کی جائے گی۔ اکھلیش یادو اور مسلمانوں سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اکھلیش یادو مسلمانوں کے ساتھ کھڑے رہتے ہیں۔

مزید پڑھیں:MLC Elections in Barabanki: بارہ بنکی میں ایم ایل سی انتخابات کے لیے 99.16 فیصد ووٹنگ

ABOUT THE AUTHOR

...view details