ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر کسان مخالف پالیسی سازی کا الزام لگاتے ہوئے سماج وادی پارٹی سربراہ اکھلیش یادو نے کہا کہ اسی وجہ سے آج کسانوں کو مختلف قسم کی پریشانیوں کاسامنا کرنا پڑرہا ہے، اور کسان خودکشیاں کرنے پر مجبور ہے۔
مسٹر یادو نے الزام لگایا کہ بی جے پی کبھی بھی کسانوں کی خیرخواہ نہیں رہی ہے، جب سے بی جے پی نے اترپردیش کا اقتدار سنبھالا ہے متعدد کسان قرضوں کی وجہ سے خودکشیاں کی ہیں، اور اب لاک ڈاؤن کے درمیان بھی کسانوں کے خودکشی کا سلسلہ نہیں رک رہا ہے۔
مسٹر یادو نے کہا کہ کسان گذشتہ دنوں ہوئی بے موسم بارش اور ژالہ باری سے ابھر نہیں پائے تھے کہ اب گذشتہ رات سے پھر خراب موسم نے ان کی کمر توڑ دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسانوں کی گیہوں اور آم کی فصلوں کو متعدد اضلاع بشمول مظفر نگر، بھدوہی، سونبھدر، رائے بریلی، بہرائچ، جونپور، وارانسی،اجودھیا، کانپور، بلند شہر، فتح پور، بجنور اور لکھیم پوری کھیری میں کافی نقصان پہنچا ہے۔
مسٹر یادو نے کہا کہ آسمانی بجلی کی زد میں آنے واے متعدد کسانوں کی اموات ہوئی ہیں۔