اردو

urdu

ETV Bharat / state

یوپی میں بی جے پی نے جمہوریت کو اغواکرلیا ہے:اکھلیش

سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے صدر و سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے یوگی حکومت پر بلاک پرمکھ انتخابات میں سرکاری مشنری سے بلاک پرمکھ سیٹوں پر زبردستی قبضہ کئے جانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ یوپی میں بی جے پی نے جمہوریت کو اغواکرلیا ہے۔

اکھلیش یادو
اکھلیش یادو

By

Published : Jul 10, 2021, 10:56 PM IST

ایس پی سربراہ نے کہا کہ جمہوریت و آئین میں بی جے پی حکومت کا کوئی یقین نہیں ہے۔ اقتدار کے تعاون بی جے پی نے اپنے حق میں ووٹنگ کرایا۔

اترپردیش کے مختلف اضلاع میں بلاک پرمکھ امیدواروں اور ضلع پنچایت اراکین کا کھلے عام اغوا کیا گیا۔ انتخاب میں ہورہی گھپلہ بازی کی مخالفت کرنے پر استحصال ہورہا ہے۔ سبھی دستاویزات پورے ہونے کے بعد بھی ووٹنگ سے محروم کرتے ہوئے دھمکی دی جارہی ہے۔

بستی میں سماج وادی پارٹی کے ضلع صدر کے گھر پر چھاپہ مارا گیا۔ اناؤ میں سی ڈی او نے میڈیا نمائندوں کو بے رحمی سے پیٹا، اٹاوہ میں پولیس کے افسران کو بی جے پی کارکنوں نے ہی پیٹ دیا۔ سنت کبیر نگر میں آخری رسوم کی ادائیگی کے لیے اپنے والد کی لاش لے جارہے ضلع پنچایت رکن کا اغوا کرلیا گیا۔ سہ سطحی انتخابات میں میں اترپردیش کو بی جے پی نے جنگی زمین میں تبدیل کردیا۔ یوپی کی شبیہ کو خراب کرنے کی ذمہ داری بی جے پی حکومت ہے۔

پرتاپ گڑھ کے باک آس پور،دیوسرا، گورکھپور کے بیلا گھاٹ، ہمیر پور کے بلاک تھروا سمیر پور، شاہجہاں پور کے تلہر بلاک، کوشامبی کے منجھن پور بلاک،چترکوٹ کے بلاک کری، منک پور و پہاڑی،کانپور کے بلاک بھیتر گاؤں، اناؤ، سدھا رتھ نگر، اوریا، امروہہ کے جویا بلاک، چندولی، مظفر نگر کے بڑھانا، بارہ بنکی کے مسولی بلاک، فیروزآباد، اجودھیا، بہرائچ، علی گڑھ، سہارنپور، جونپور میں سماج وادی پارٹی کے9 امیدواروں اور ان کے حامیوں کا پولیس نے ہراساں کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں:

اوریا میں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے ذریعہ ووٹروں کے ساتھ بزور ہیلپر بنا کر انتخاب کی غیر جانبداری کو متاثر کیا گیا ہے۔ بلیا میں بی جے پی رکن اسمبلی کے حامیوں کی غنڈہ گردی سے عوام میں اشتعال ہے۔

ریاستی الیکشن کمشنر اترپردیش کو سماج وادی پارٹی کے نمائندہ وفد کے ذریعہ دئیے گئے میمورنڈم اور ریاست کے مختلف بلاکوں میں ہورہی گھپلے کی شکایت کرنے کے بعد بھی کوئی کاروائی نہیں ہوئی۔ی

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details