مہاراج گنج: اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ سماجو ادی پارٹی(ایس پی) اور بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) اور کانگریس نے اپنے میعاد کار میں نوجوانوں کے ہاتھو ں میں طمنچے دئیے تھے جبکہ ان کی بی جے پی حکومت نوجوان کو ٹیبلیٹ سے لیس کررہی ہے۔مہاراج گنج شہر کی زیر تعمیر منڈی احاطے میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے یوگی نےکہا کہ پہلے کاروباری جھک کر چلا کرتے تھے اور غنڈے مافیا سینہ تان کر چلتے تھے لیکن اب حالات بالکل مخالف ہیں۔ آج کاروباری سینہ تان کر چلتے ہیں جبکہ غنڈے مافیا کے گلے میں پٹا پڑگیا ہے۔ وہ جھک کر چلتے ہیں۔ شہروں کو محفوظ بنایا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یوپی کا نوجوان آج فخر کے ساتھ کہہ سکتا ہے کہ میں یوپی کے مہاراج گنج کا ہوں۔ پہلے نوجوانوں کو پہچان چھپانی پڑتی تھی۔ پی ایم مودی کی قیادت میں ہندوستان کے افتخار میں اضافہ ہوا ہے۔ لوگ امید بھری نگاہوں سے ہندوستان کی طرف دیکھ رہے ہیں۔سڈان میں پھنسے لوگ واپس آئے۔ یہ پی ایم مودی کے ذریعہ ہی ممکن ہوپایا ہے۔ انسیفلائٹس سے اموات ہوتی تھیں۔ کسی نے دھیان نہیں دیا۔ ایس پی۔بی ایس پی ، کانگریس نے دھیان نہیں دیا۔ بی جے پی حکومت نے انسیفلائٹس کو ختم کردیا۔