اردو

urdu

ETV Bharat / state

'حکومت نے دارالعلوم دیوبند کے مطالبات کو نظر انداز کر دیا'

دیوبند کے مولانا لطیف الرحمن صادق قاسمی نے کہا کہ 'ریاستی حکومت نے عید الاضحیٰ سے متعلق کوئی گائیڈ لائن جاری نہیں کی ہے۔'

'بی جے پی حکومت مسلمانوں کے مسائل کو نظر انداز کررہی ہے'
'بی جے پی حکومت مسلمانوں کے مسائل کو نظر انداز کررہی ہے'

By

Published : Jul 25, 2020, 9:50 PM IST

مولانا لطیف الرحمن صادق قاسمی نے کہا کہ 'حکومت مسلمانوں کے تہواروں کا نام بھی نہیں لے رہی ہے، مسلمانوں کے سال بھر میں دو ہی تہوار آتے ہیں۔'

انہوں نے مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ عیدالاضحیٰ کا تہوار صحیح طریقے سے منائیں اور لاک ڈاؤن کے قوانین پر عمل کریں۔ حکومت کو شکایت کا موقع نہ دیں کیوںکہ یہ حکومت مسلمانوں کے ساتھ بھید بھاؤ کا سلوک کر رہی ہے۔

'حکومت نے دارالعلوم دیوبند کے مطالبات کو نظر انداز کردیا'

انہوں نے کہا کہ عیدالاضحی کو لے کر سرکار نظرانداز کر رہی ہے، اس سلسلے میں ابھی تک حکومت کی زبان پر کوئی بات نہیں آئی ہے کہ مسلمان عید کی نماز کس طرح ادا کریں۔ گزشتہ دنوں دارالعلوم دیوبند کی جانب سے بھی پانچ نکاتی ایک میمورنڈم اترپردیش حکومت کو ارسال کیا گیا تھا مگر اس کو بھی نظر انداز کر دیا گیا ہے، حکومت کی پالیسی اطمینان بخش نہیں ہے۔

انہوں نے مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے تہوار کو صحیح طریقے سے منائیں، لاک ڈاؤن پر عمل کریں، حکومت و انتظامیہ کو شکایت کا موقع نہ دیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details