گریٹر نوئیڈا/دادری: ریاست اترپردیس کے گریٹر نوئیڈا کے دادری میونسپلٹی سے مختلف پارٹیوں کے دعویدار مختلف وارڈوں سے اپنی اپنی جیت کے دعوے پیش کر رہے ہیں۔ اب تک آپ نے اکثر مرد و خواتین کو سیاست میں دیکھا ہوگا، لیکن اب خواجہ سرا بھی سیاست میں نظر آنے لگے ہیں۔ دادری کے وارڈ نمبر 20 سے راموتی خوجہ سرا بھی اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے وارڈ ممبر کا انتخاب لڑ رہے ہیں۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ راموتی خواجہ سرا دادری میونسپلٹی کے وارڈ نمبر 20 سے ممبر کے عہدے کی امیدوار ہیں، بھارتیہ جنتا پارٹی کی طرف سے راموتی کی حمایت میں مسلم کمیونٹی کے لوگ بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کر رہے ہیں۔ دادری قصبہ میں مختلف مقامات پر راموتی کنر کا خیرمقدم کیا جا رہا ہے۔ وہیں متعدد پروگراموں میں راموتی خواجہ سرا کو بطور مہمان خصوصی بلا کر ان کو اعزاز بھی دیا جا رہا ہے۔