اردو

urdu

ETV Bharat / state

'کسان احتجاج کے پیچھے کانگریس کا ہاتھ' - بارہ بنکی میں بی جے پی کے سابق ضلع صدر

بی جے پی کے ریاستی صدر سوتنتر دیو سنگھ نے کسانوں کے احتجاج کے پیچھے کانگریس کا ہاتھ ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے جمعرات کو بنگال میں بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا پر ہوئے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ممتا بنرجی شکست کے خوف سے اپنا توازن کھو چکی ہیں۔

'کسان احتجاج کے پیچھے کانگریس کا ہاتھ'
'کسان احتجاج کے پیچھے کانگریس کا ہاتھ'

By

Published : Dec 11, 2020, 6:33 PM IST

ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں بی جے پی کے سابق ضلع صدر کیدار بخش سنگھ کی موت پر ان کے گھر تعزیت کرنے پہنچے سواتنتر دیو سنگھ نے کہا کہ ' یوپی میں کسانوں کا کوئی احتجاج نہیں ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'کسانوں سے حکومت بات کر رہی ہے اور وہ سمجھ بھی رہے ہیں۔ باقی سب جانتے ہیں کہ کسانوں کے احتجاج کے پیچھے کانگریس ہے۔

سواتنتر دیو سنگھ نے یوپی میں اے آئی ایم آئی ایم اور شیوپال سنگھ کی پارٹی کے ساتھ ہونے والے اتحاد پر کہا کہ 'ان کی پارٹی تنظیم پر مبنی پارٹی ہے۔ کسی بھی اتحاد کا ان کی پارٹی پر کوئی اثر نہیں ہوگا اور ان کی پارٹی اپنے دم پر انتخاب میں فطح حاصل کر کے دوبارہ حکومت تشکیل کرے گی۔'

یہ بھی پڑھیں: سنگھو بارڈر پر بیٹھے کسانوں کے خلاف مقدمہ درج

وہیں بنگال میں جمعرات کے روز پارٹی کے قومی صدر جے پی نڈا کے قافلے پر ہوئے حملے کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 'ممتا بنرجی شکست کے خوف میں اپنا توازن کھو چکی ہیں اور ٹی ایم سی کے کارکنان تشدد پر اتر آئے ہیں۔ بی جے پی کارکنان اس سے گھبرانے والے نہیں ہیں۔ جمہوریت میں جواب بولیٹ سے نہیں بیلٹ سے دیا جاتا ہے۔ ہمارے کارکنان بیلٹ سے ٹی ایم سی کو شکست دیں گے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details