اس موقع پر ضلع انچارج اور بی جے پی سابق ترجمان چندر موہن نے کہا کہ آئند اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو کامیابی ملے گی اور ریاست میں دوبارہ بی جے پی کی حکومت بنے گی، انہوں نے کہا کہ دہلی سرحدوں پر کسانوں کی تحریک اپوزیشن کی ایک سازش ہے۔
ریاست میں بلاک انتخابات مکمل ہونے کے بعد اتوار کی دوپہر بی جے پی کے سابق ترجمان اور ضلع انچارج چندر موہن ضلع مظفر نگر پہنچے جہاں انہوں نے ریاست میں بی جے پی حکومت کے کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔