اتر پردیش کے ضلع سنبھل سے سماج وادی پارٹی کے ایم ایل اے اقبال محمود MLA Sambhal Iqbal Mehmood کے ذریعہ شنکر بھوشن انٹر کالج میں کوی سمیلن اور مشاعرے کا انعقاد کرایا جا رہا ہے۔
بی جے پی نے مشاعرہ منسوخ کرنےکامطالبہ کیا اس ضمن میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکنوں اور عہدیداروں نے کوی سمیلن اور مشاعرہ کرائے جانے پر ناراضگی Anger on being held Mushaira کا اظہار کرتے ہوئے ایس ڈی ایم کو ایک میمورنڈم دے کر مشاعرے کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں:Chaopal pe Mushaira: چوپال پہ مشاعرہ، اردو کو فروغ دینے کی جانب اہم قدم
بی جے پی کے مغربی علاقے کے نائب صدر راجیش سنگھل اور ہندو جاگرن منچ نے کہا کہ 'یہاں پر مشاعرہ کرایا جانا نیا رسم و رواج ہے۔ شنکر بھوشن انٹر کالج میں مشاعرہ نہیں ہونا چاہیے۔'
'مشاعرہ ہونے سے بچوں کی تعلیم پر اثر پڑے گا اور کالج کے برابر میں شِو مندر بھی ہے۔ اگر مشاعرہ ہوتا ہے تو ہم چوراہے پر ہنومان چالیسہ پڑھیں گے۔'