گریٹر نوئیڈا:عام آدمی پارٹی کے کارکنان نے ریاست اترپردیس نوئیڈا کے سورجپو ضلع ہیڈکوارٹر پر احتجاج کرتے ہوئے آئندہ بلدیاتی انتخابات میں او بی سی ریزرویشن لاگو کرنے کا مطالبہ کیا۔ نوئیڈا عام آدمی پارٹی ضلع صدر بھوپیندر سنگھ جدون نے مظاہرے کی قیادت کی جس میں اے اے پی یوتھ ونگ کے ریاستی صدر پنکج آوانہ اور سابق ریاستی سکریٹری اوم ویر نے شرکت کی۔ تمام کارکنان بی جے پی حکومت کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے ضلع ہیڈ کوارٹر پہنچے اور اے ڈی ایم کے ذریعہ گورنر کو میمورنڈم سونپا۔ BJP Deliberately Wants To Deprive The Backward Classes Of Their Rights
عاپ کے ضلع صدر بھوپیندر سنگھ جدون نے کہا کہ بی جے پی مسلسل ظلم و ستم کر رہی ہے۔ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت میں بی جے پی حکومت نے جان بوجھ کر ایسا غلط ریزرویشن نافذ کیا، تاکہ او بی سی لوگوں کو ان کے حقوق نہ مل سکیں۔ اس کے ذمہ دار سرکاری افسران اور لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ بھوپیندر سنگھ جدون نے کہا کہ اگر حکومت آئینی طریقہ کار پر عمل کرتے ہوئے شہری باڈی انتخابات میں او بی سی کے لئے ریزرویشن نافذ نہیں کرتی ہے تو عام آدمی پارٹی آنے والے وقت میں مرحلہ وار طریقے سے بڑے پیمانے پر ایجی ٹیشن منظم کرے گی۔ اس دوران ضلع جنرل سکریٹری راکیش آوانہ، دلدار انصاری، انیل چیچی، نوین بھاٹی، کیلاش شرما، راہول سیٹھ، ادے ملک، وجے سریواستو، پردیپ سنائیا، جیتو گرجر، وویک شرما، نریش پرجاپتی، منوج یادو، پروین دھیمان، ڈاکٹر راجہ اور دیگر موجود تھے۔